कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بس مہینہ بھر کا ساتھ ؟

از قلم : ظفر ھاشمی ندوی
بذریعہ نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی

بس ایک مہینہ مسلمانوں تم میرے ساتھ رہتے ہو وہ بھی کیسے ؟ اپنی من مانی کے ساتھ نہ کہ میرے مطالبات کے ساتھ۔ میرے مطالبات حقیقت میں صرف اور صرف تمہاری بھلائی کے لئے ہیں جس میں میرا کوئی ذاتی فائدہ نہیں ہے کیونکہ مجھے اللہ تعالیٰ نے تم مسلمانوں کے لیے بنایا ہے – مجھے تمہارے لیے لکھا اور لوح محفوظ سے صرف تمہاری خاطر تم میں سب سے بہتر اور نبیوں تک کا سردار بنا کر مجھے ان کے ذریعہ بھیجا۔ اس عظیم انسان اور خاتم الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم نے تم سب تک پوری ذمہ داری اور امانتداری کے ساتھ مجھے تم تک پہونچایا – اس مقدس ذات نے مجھے صرف پڑھنے پر اکتفاء نہیں کیا، بلکہ تم کو مجھے پڑھایا سمجھایا – اتنا ہی نہیں خود میری ایک ایک بات پر عمل کیا اور اپنے ہوں یا غیر ، ان تک ہر بات پہونچا دی۔ تم سب مسلمانوں کو اس نے حکم بھی دیا فرمایا ( بلغوا عنی ولو آیۃ فرب مبلغ اوعی من سامع) مجھ سے ہر بات دوسروں تک پہونچا دو کبھی سننے والے سے زیادہ جس کو بات بتائی گئی وہ زیادہ سمجھ دار ہوتا ہے-
مگر اے عرب و عجم کے مسلمانوں ، افسوس ہے تم پر ، تم نے میرے ساتھ کیا سلوک کیا اور کیا کر رہے ہو بلکہ کئے جا رہے ہو۔ تم میں کی بڑی تعداد مجھے پڑھنا ہی نہیں جانتی اور قبر میں جانے تک سیکھتی بھی نہیں ہے۔ جنھیں پڑھنا آتا ہے وہ سال بھر مجھے ہاتھ بھی نہیں لگاتے ۔ ہاں اگر کوئی مر جائے تو مجھے تھوڑا سا پڑھ لیتے ہیں۔ اس سے بھی زیادہ تمہاری بے شرمی یہ ہے کہ زندگی بھر صرف الفاظ پڑھتے ہو اس کے معنی و مطلب کو سمجھنے کی کوشش بھی نہیں کرتے۔ دوسروں تک کیا پہونچائیں گے۔ کیا میرے اللہ نے یہ کہا ہے کہ مجھے پڑھو مگر سمجھنے کی کوشش بھی مت کرو۔ اگر تمہیں ذرا بھی غیرت ہوتی تو ہر شخص اپنی مادری زبان میں میرا ترجمہ خریدتا اور روزانہ ترجمہ کے ساتھ پڑھتا۔
رمضان میں تو میں ہر عرب و عجمی مسلمان کو حیرت سے تکتا ہوں ۔ کیونکہ تم سب کے سب صرف مقدار (quantity) پر ساری توجہ دیتے ہو نہ کہ اصلیت (quality)یعنی سمجھنے پر۔ اسي لئے زندگی بھر میری تعلیمات سے تم سب کے سب دور ہو۔
آخر وہ دن کب آئے گا جب تم میں کا ہر فرد مجھے سمجھ کر پڑھے گا اور روز پڑھے گا نہ یہ کی سال میں صرف رمضان کے مہینہ میں یا کسی کے مرنے پر۔
کیا مجھے پہچانا یا نہیں؟
میں قرآن ہوں قرآن ۔ اپنے ایک قدرداں کے ذریعہ تم سب سے بات کر رہا ہوں۔
پھر بھی مجھ سے یہ گلا ہے کہ وفادار نہیں
میں وفادار نہیں تم بھی تو دلدار نہیں
سر محفل مجھے نظروں سے گرایا تم نے
پھول تھا پھول جسے خار بتایا تم نے۔
اخیر میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی بڑی پیاری حدیث سناتا ہوں:
خيركم من تعلم القرآن وعلمه
(تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے)
کیا تم بھی ایسا کروگے؟

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے