कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بزم غالب شولاپور یکبابی ڈرامہ مقابلے میں پانگل ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج کے ’’ایکسپيریمنٹ ‘‘کو سُوّم انعام

شولاپور:یکم؍دسمبر( آفرین شیخ ) بزمِ غالب شولاپور کی جانب سے اُردُو یک بابی ڈراما مقابلہ منعقد کیا گیا۔ مورخہ 30 نومبر 2025 بروز اتوار کو ہتاتمہ سمرتی مندر میں لیے گئے اس پہلے اُردُو یک بابی ڈراما مقابلے میں کل چھ ڈراما گروپس نے حصہ لیا تھا لیکن کچھ ناگزیر حالات کے سبب دو ڈرامے پیش نہیں کیے جا سکے۔ اس مقابلے میں "آرٹ اکیڈیمی آف شولاپور” کے پیش کردہ ڈرامہ "انویسٹیگیشن” کو بہترین ڈرامہ کے طور پر اوّل انعام، پندرہ ہزار روپیے نقد سے نوازا گیا۔ ساتھ ہی اسی ڈرامے کے ہدایت کار راجہ باغبان کو بہترین ہدایت کار کے طور پر اوّل انعام ساتھ ہی ساتھ مِرزا غالب ٹرافی اور ایک ہزار روپئےنقد سے نوازا گیا ۔ وجاہت عبدالستار کو بہترین اداکاری کا اوّل انعام بطور ٹرافی اور ایک ہزار روپئےنقد ساتھ ہی ساتھ اعجاز شیخ کو بھی بہترین اداکاری کا ترغیبی انعام اسطرح کُل چار انعامات حاصل ہوئے۔ اس ڈراما کو راجہ باغبان نے مراٹھی سے ترجمہ کیا تھا۔ اس مقابلے میں مدھور دھونی شولاپُور کے ڈراما "پریم کی ياتنا” کو بہترین ڈراما کا دوّم انعام، دس ہزار روپیے نقد و ٹرافی، اور ادیتی سردیشمکھ کو بہترین اداکارہ ٹرافی اور ایک ہزار روپئےنقد کا، انود سردیشمکھ کو بہترین روشنی کیلئے ٹرافی اور ایک ہزار روپئےنقد کے انعام سے نوازا گیا۔ اس ڈرامے کو دیپک شندے نے لکھا اور اس کی ہدایتکاری کی جبکہ زید ابوالحسن نے اس کا اُردُو ترجمہ کیا۔ اسی طرح ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس کے ڈراما "ایکسپيریمنٹ” کو بہترین ڈرامے کا سُوّم انعام ، سات ہزار روپیے نقد اور ٹرافی کے انعام سے نوازا گیا۔ اس ڈرامے کے علی انصاری کو بہترین اداکاری کے لیے "رائزنگ اسٹار آرٹسٹ” خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس ڈرامے کو آفرین مُلّا اور نعمہ مجاور نے ہدایت سے سجایا جب کہ ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے اس ڈرامے کا اُردُو ترجمہ کیا۔ ساتھ ہی ساتھ اقراء اکیڈمی شولاپور کی جانب سے ثمامہ مُحمّد باغبان اور محسن ماشال کی ہدایت کاری میں "سرگوشی” یہ ڈراما پیش کیا گیا ۔ اس ڈرامے کے ڈراما نگار "ثمامہ مُحمّد باغبان کو بہترین ڈراما نگاری کے طور پر ٹرافی اور ایک ہزار روپئےنقد سے نوازا گیا۔ ساتھ ہی اسی ڈرامے کے سیٹس کے لیے چدمبر اکّل کو ٹرافی اور ایک ہزار روپئےنقد، اور نکہت باغوان کو اداکاری کے ترغیبی انعام پانچ سو روپے نقد اس طرح کل تین انعامات سے نوازا گیا۔ابتدا میں مشہور شاعر سابق مدرس اور صدر بزمِ غالب بشیر پرواز نے شمع روشن کرکے اس مقابلے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ممتاز اُردُو ڈراما نگار اور ہدایت کار ووگ تھیٹر کے سربراہ، عدنان سرکھوت (ممبئی)، مشہور آرٹسٹ، ڈراما فنکار سیماب انور (بھیونڈی) اور مراٹھی کے مشہور فنکار عبد الغنی پھولمامڑی (شولاپور) موجود تھے۔ اس مقابلے میں عدنان سرکھوت، سیماب انور، عبد الغنی پھولمامڑی نے ججیس کے فرائض انجام دیے۔ اس موقع پر اس مقابلے کے کنوینر ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، شفیع کیپٹن، ناصر الدین اشرفی الندکر، محمّد حسین بخشی، راجہ باغبان، ساحر نداف، اقبال سیّد، ابوالحسن شیخ، جعفر بندگی، یوسف عالم صدیقی، عبدالشکور شعور، ایوب نلامندو، سراج مومن، اور اُردُو و مراٹھی ڈراما کی دِیگر مشہور شخصیات اور ناظرین ، بڑی تعداد میں موجود تھے۔آخر میں اس مقابلے کا جلسہ تقسیم انعامات لیا گیا۔ اس جلسے کی صدارت بشیر پرواز سر نے کی، جب کہ اکھل بھارتیہ مراٹھی ناٹیہ پریشد کے صدر پرکاش یلگولوار کے دست مبارک انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس اختتامی جلسے کی نظامت ناصر الدین اشرفی الندکر نے کی اور محمّد حسین بخشی نے شکریہ ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے