कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بزم غالب بین المدارس آبجیکٹيو ٹیسٹ میں پانگل کو اُنیس انعامات

شولاپور: 13؍جنوری ( شیخ آفرین)”ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور” نے "بزم غالب شولاپور” کے منعقد کردہ بین المدارس آبجیکٹيو ٹیسٹ مقابلے میں ہر گروپ میں اوّل، دوّم سُوّم اور ترغیبی انعامات کی شکل میں کُل اُنّیس انعامات اور اعزازات حاصل کرتے ہوئے شاندار کامیابیوں کی روایت کی برقرار رکھا۔ بزم غالب کے منعقد کیے گئے اس مقابلے میں کُل گیارہ اُردُو مدراس نے حصہ لیا۔ جس میں پانگل ہایی اسکول اور جنوئیر کالیج کے طلباء و نے تاریخ رقم کی۔ اس مقابلے کی جماعت ہتشتم کی نہم جماعت کے گروپ میں صدف محمّد دوّم توحید عالم شیخ نے اوّل انعام (میمنٹو، سند، اور پانچ سو روپیے نقد)، ہشتم جماعت میں اِرم سراج بھانگيرے نے دوّم انعام (میمنٹو، سند، اور تین سو روپیے نقد)، دہم جماعت میں شفاء سراج بھانگیرے نے دوّم انعام (میمنٹو، سند، اور تین سو روپیے نقد)، بارہویں جماعت میں سوزین قریشی نے دوّم انعام (میمنٹو، سند، اور تین سو روپیے نقد)، دہم بارہویں جماعت میں فاطمہ محمّد توحید عالم شیخ نے سوّم مقام (میمنٹو، سند، اور پانچ دو روپیے نقد)، گیارہویں جماعت میں صائمہ شیخ نے تیسرا انعام (میمنٹو، سند، اور دو سو روپیے نقد)، سمیرہ مجاور نے تیسرا انعام (میمنٹو، سند اور دو سو روپیے نقد)،اس کے علاوہ ترغیبی سلسلے کے بارہ انعامات ملا کر کُل اُنّیس انعامات حاصل کیے۔ ترغیبی انعام حاصل کرنے والوں میں حائقه محمّد صادق باغبان، جمعدار ادیبہ مولا، شیری رضوان عرفان، عطار بی بی عائشہ یوسف، زینب شیخ، باگوان رضوان، شیخ لبنیٰ محمد رفیق، شیخ مصباح، انعامدار آسيه، انعامدارخدیجہ، خان عالیہ اور نداف لائبه ان طلباء وطالبات کو خصوصی اسناد، میمنٹوز سے نوازا گیا۔ ان طالب علموں نے عظمیٰ استاد، فرحت شیخ اور دِیگر اساتذہ کی رہبری میں یہ شاندار کامیابی حاصل کی۔ مدرسہ اورجونئیرکالیج کی اس کا جواب کامیابی پر مدرسہ ہذا کے پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار، مُحمّد علی شیخ، فوزیہ شیخ، فرزانہ نداف، ریاض سیّد، ذاکر شاہپورے ، اور جملہ اسٹاف ممبران، طلباء وطالبات اور والدین نے مبارک باد پیش کی اور کامیاب طالب علموں سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے