कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بزم سفیران ِاردو کے تحت گیورائی میں ادبی نشست کا کامیاب انعقاد

گیورائی :11؍فروری(نامہ نگار):- ماہر خوش نویس ,ماہر لسانیات،خادمِ اردو مرحوم ڈاکٹر سید اسماعیل احمد شوق کی دسویں برسی کے موقع پر ان کی علمی و ادبی خدمات کو یاد کرتے ہوئے اور موجودہ نسل کو اس سے واقف کرنے کے لیے گزشتہ روز شہر میں ایک ادبی نشست کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔ ملت انگلش سکول کے سیمینار ہال میں منعقدہ جلسے میں میں ادبی تنظیم بزم سفیرانِ اردو کا افتتاح بھی انجام پایا ۔جلسے کاانعقاد دو سیشن میں ہوا ۔پہلے سیشن کی صدارت الحاج ابراہیم انوری نے انجام دی جبکہ مہمانان خصوصی کے طور پر ایڈوکیٹ سبھاش نکم، قاضی شمیم اور صدر مدرس سید واجد سر موجود تھے۔ بزم سفیرانِ اردو کی جانب سے مہمانان کا استقبال کیا گیا۔ جلسے کا آغاز حسن انعامدار کی تلاوت قرآن پاک اور بزم کے معتمد سید فاروق احمد کے مسحور کن نعتیہ کلام سے ہوا۔ صدر و مہمان کے ہاتھوں بزم سفیرانِ اردو کے لوگو کا اجراء کیا گیا۔ اس سیشن میں محمد طارق، سید عرفان اعظم، سید واجد، قاضی شمیم، ایڈوکیٹ سبھاش نکم نے مرحوم ڈاکٹر سید اسماعیل احمد شوق کی بے لوث اردو خدمات، ترویجِ علم کے جذبہ ، سادہ زندگی اور مختلف صفات پر روشنی ڈالی۔ محمد ابراہیم انوری کے صدارتی خطبے پر پہلے سیشن کا اختتام عمل میں آیا ۔اس سیشن کی نظامت بزم کے صدر مجتبی نجم نے انجام دی۔ دوسرا سیشن ادبی نشست پر مبنی تھا جس میں بیڑ اور اورنگ آباد کے شعراء نے اپنا کلام پیش کیا ۔ادبی نشست کا آغاز قاضی مجیب الرحمن کے سنجیدہ اور مزاحیہ کلام سے ہوا ۔ان کے کلام کو سامعین نے کافی سراہا۔ سید واجد نے ایک نظم پیش کی۔ حسین اختر نے ایک آزاد نظم پیش کر کے سامعین کی جانب سے کافی داد حاصل کی۔ غلام ثاقب نے اپنی غزلیات، قطعات اور اور نظمیں پیش کیں جنہیں کافی سراہا گیا۔ نوجوان شاعر رغیب الرّحمٰن رغیبؔ نے اپنی فکر انگیز غزلیات پیش کر کے ہر شعر پر داد و تحسین حاصل کی۔ مجتبیٰ نجم نے ایک غزل پیش کی جس کے ہر شعر کو بار بار سنا گیا۔ اس موقع پر معروف نعت خواں مراٹھوڑہ کے ابھرتے ہوئے جواں سال شاعر سید فاروق احمد نے غزلیات پیش کیں۔ ان کے ترنم نے محفل میں ایک سماں باندھ دیا تھا۔ مجتبی نجم کے اظہار تشکر پر ادبی نشست کا اختتام عمل میں آیا۔ اس ادبی نشست کی نظامت کے فرائض رغیب الرّحمٰن رغیبؔ نے انجام دیے۔ واضح ہو کہ گیورائی میں ادبی نشست کے انعقاد کا یہ پہلا موقع ہے ۔بزمِ سفیران اردو کے ذمہ داروں نے مستقبل میں بھی ادبی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس جلسے میں ملت انگلش اسکول کے پرنسپل سید عرفان اعظم، بدر انٹرنیشنل اسکول کے منتظم مومن اعجاز ، اسلم انوری ،ڈاکٹر شیخ سہیل، حافظ عالم ، اظہر قریشی، فاروقی ربانی، سید رضوان کے علاوہ اساتذہ اور محبان اردو کثیر تعداد میں موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے