कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بزمِ غالب کے بین المدارس اردو کوئز میں پانگل ہائی اسکول کو سوّم انعام

شولاپور :14؍دسمبر(آفرین شیخ) ‘بزمِ غالب شولاپور’ کی جانب سے منعقد کردہ بین المدارس اردو کوئز مقابلے میں "ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول” کے طالب علموں کی ٹیم نے تیسرا انعام حاصل کیا۔ اس ٹیم میں ادیبہ مولا جمعدار، فاطمہ مُحمّد توحید عالم شیخ، صدف مُحمّد توحید عالم شیخ اور نعمان عارف انعامدار، ان طالب علموں نے اُردُو زبان و ادب پر پوچھے گئے سوالات کے جوابات بہترین انداز میں دیے۔ اس مقابلے میں شریک چودہ ٹیموں میں سے جن چار ٹیموں نے سب سے زیادہ نمبرات حاصل کیے اُن کے درمیان فائنل مقابلہ لیا گیا۔ اس میں اسکور کی بنیاد پر ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہایی اسکول کی ٹیم کا فائنل کے لیے انتخاب ہوا۔ اس فائنل میں ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہایی اسکول کی ٹیم نے زبردست کھیل کہ مظاہرہ کیا لیکن مقابلے میں بونس اور پاس راؤنڈ میں اینٹی کلاک وائیز کے ردِّ کرنے کی وجہ سے ٹیکنیکل مسئلے کی وجہ سے فائنل جیتنے سے رہ گئی اور اس ٹیم کو سوّم انعام پر اکتفاء کرنا پڑا۔ اُردُو کوئز کی اس انعام یافتہ ٹیم نے اپنی شاندار جیت کی روایت کو جاری رکھا۔ اِس ٹیم کے چاروں طالب علموں کو مدرسہ ہذا کی مقبولِ عام استانیاں شبانہ شاہ بھائی اور عالیہ پروین اِنعامدار، عظمٰی اُستاد اور فرحت شیخ نے رہبری کی۔ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول کے "مرحوم نعیم شیخ میموریل ہال” میں منعقد کیے گئے ان مقابلوں میں صدر بزم غالب، بشیر پرواز سر، بطور جج موجود تھے۔ یوسف عالم صدّیقی صاحب نے اسکورر کی ذمہ داری نبھائی، محمد حسین بخشی سر نے ٹائم کیپر کی ذمہ داری نبھائی جب کہ عرفان کاریگر نے اس مقابلے کی نظامت کی ذمہ داری نبھائی۔ اس موقع پر ناصرالدین اشرفی سر، شفیع کیپٹن سر عبد الشکور شعور صاحب، اور دیگر حضرات بطور مہمان موجود تھے۔ اُردُو کوئز کی انعام یافتہ اس ٹیم اور انچارج اساتذہ کو پرنسپل ڈاکٹر ہارون شہید باغبان، معاون صدر مُدرِسہ ڈاکٹر ثریا جاگیردار، وسیم نلامندو، ذاکر شاہ پورے، فرزانہ نداف، شیرین خان اور دِیگر اسٹاف ممبران، سرپرست، طلباء و طالبات نے مُبارک باد پیش کی۔ اس تقریب کے انعقاد میں خلیل پیرمپلّی، محمود خطیب، محسن ماشال، ثنا مُلّا اور دِیگر اسٹاف نے کافی محنت کی۔

ٍٍٍٍٍٍٍٍٍ۲

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے