किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بزمِ غالب کے بین المدارس اردو کوئز میں پانگل ہائی اسکول کو دوّم انعام

شولاپور :21؍دسمبر(آفرین شیخ) ‘بزمِ غالب شولاپور کی جانب سے منعقد کردہ بین المدارس اردو کوئز مقابلے میں "ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول” کے طالب علموں کی ٹیم نے دوسرا انعام حاصل کیا ۔ اس ٹیم میں ادیبہ مولا جمعدار ، فاطمہ مُحمّد توحید عالم شیخ ، رضوان عرفان شیری اور عبد الرافع محمد الیاس شیخ ، ان طالب علموں نے اُردُو زبان و ادب پر پوچھے گئے تقریباً تمام سوالات کے جوابات دیے۔ اس مقابلے میں شریک تیرہ ٹیموں میں سے جن چار ٹیموں نے سب سے زیادہ نمبرات حاصل کیے اُن کے درمیان فائنل مقابلہ لیا گیا۔ اس میں محض ایک نمبر سے پانگل ہایی اسکول کی ٹیم فائنل جیتنے سے رہ گئی اور اس ٹیم کو دوّم انعام پر اکتفاء کرنا پڑا۔ اس مقابلے کے لیے فہد بڑے گھر اور شہباز بگلور، ان طالب علموں نے بھی کافی تعاون کیا۔ اُردُو کوئز کی اس انعام یافتہ ٹیم نے اپنی شاندار جیت کی روایت کو جاری رکھا۔ اِس ٹیم کے طالب علموں کو مدرسہ ہذا کی مقبولِ عام استانیاں شبانہ شاہ بھائی اور عالیہ پروین اِنعامدار کی رہبری حاصل ہوئی اور حاجرہ ماشال والے، فرحت شیخ ، عظمٰی اُستاد اور ثمینہ سیّد نے تعاون کیا۔ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول کے "مرحوم نعیم شیخ میموریل ہال” میں منعقد کیے گئے ان مقابلوں میں صدر بزم غالب، مشہور و معروف شاعر اور استاذ بشیر پرواز سر ، اور معروف شاعر ایڈوکیٹ عبدالرشید ارشد بطور جج موجود تھے۔ بزمِ غالب کے نائب صدر شفیع کیپٹن سر نے اسکورر کی ذمہ داری نبھائی جبکہ بزم کے فعال ذمہ دار محمد حسین بخشی سر نے ٹائم کیپر کی ذمہ داری نبھائی ۔ شولاپور کے معروف شاعر عرفان کاریگر نے اس مقابلے کی نظامت کی ذمہ داری نبھائی ۔ اس موقع پر بزم غالب کے سیکريٹری اور ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اور جونیئر کالیج کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان اور اعجاز منظور عالم شیخ ،انور کمشنر ، ناصرالدین اشرفی اور دیگر حضرات بطور مہمان موجود تھے۔ اُردُو کوئز کی انعام یافتہ اس ٹیم اور انچارج اساتذہ کو پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، معاون صدر مُدرِسہ ڈاکٹر ثریا جاگیردار، نکہت نلامندو، مُحمَّد علی شیخ ، الطاف صدیقی ، حاجرہ ماشال والے ، وسیم نلامندو، ذاکر شاہ پورے ، اشتیاق ترانایک ، فرزانہ نداف ، شیرین خان اور دِیگر اسٹاف ممبران ، سرپرست ، طلباء و طالبات نے مُبارک باد پیش کی۔ اس تقریب کے انعقاد میں خلیل پیرمپلی ، فرحت شیخ ، ثمینہ سیّد ، عظمٰی اُستاد ، جویریہ کاملے، نوید مُنشی ، محمود خطیب، محسن ماشال، محبوب سوداگر ، ثنا مُلّا اور دِیگر اسٹاف نے کافی محنت کی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے