कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بزمِ غالب کے بین المدارس اردو کوئز میں سوشل اردو ہائی اسکول کو دوم انعام

شولاپور: 16؍دسمبر(سلطان اختر) ‘بزمِ غالب شولاپور’ کی جانب سے بروز 13 دسمبر منعقدہ بین المدارس اردو کوئز مقابلے میں سوشل اُردُو ہائی اسکول نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوم انعام حاصل کیا۔ یہ مقابلہ ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول کے "مرحوم نعیم شیخ میموریل ہال” میں منعقد کیا گیا تھا۔اس معزز مقابلے میں شہر کے چودہ (14) مختلف اسکولوں کی ٹیموں نے شرکت کی، جن میں سے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والی چار ٹیموں کے درمیان فائنل راؤنڈ منعقد کیا گیا۔ سوشل اُردُو ہائی اسکول کی ٹیم نے فائنل میں بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور مقابلے میں ڈٹ کر حصہ لیا، تاہم بونس اور پاس راؤنڈ میں ’اینٹی کلاک وائز کے ردِّ کرنے‘ کے اس تکنیکی مسئلے کی وجہ سے ٹیم بالائی مقام حاصل کرنے سے رہ گئی اور دوم انعام پر اکتفا کرنا پڑا۔ سوشل اُردُو ہائی اسکول کی کامیاب ٹیم میں زینب عبدالرزاق شیخ، یُسرا ضمیر شیخ، سُمیرہ سمیر شیخ اور محمد خضر فیض شیخ جیسے ہونہار طلبا شامل تھے۔ اس ٹیم کو مدرسہ ہذا کے اساتذہ، جناب عبدالرشید ملا اور جناب ذوالکفل باغبان، نے رہبری اور رہنمائی فراہم کی۔مقابلے کی صدارت صدر بزم غالب، جناب بشیر پرواز سر نے بطور جج کی، جبکہ جناب یوسف عالم صدّیقی نے اسکورر اور جناب محمد حسین بخشی سر نے ٹائم کیپر کے فرائض انجام دیے۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض جناب عرفان کاریگر نے نبھائے۔ اس موقع پر جناب ناصرالدین اشرفی سر، جناب شفیع کیپٹن سر، جناب عبد الشکور شعور، اور دیگر کئی سرکردہ حضرات بطور مہمان موجود تھے۔اس پرمسرت موقع پر نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی اس ٹیم کو فعال پرنسپل جناب رضوان شیخ، معاون صدر مُدرِس جناب امتیاز شابدی، سپروائزر جناب رسول چودھری، سپروائزر یاسمین شیخ میڈم، جناب الطاف کمٹھے سمیت جملہ اسٹاف نے مبارکباد پیش کی اور ان کے تابناک مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے