कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بزمِ غالب ڈرامہ مقابلہ: سوشل ہائی اسکول کا شاندار مظاہرہ

سولاپور:31؍دسمبر( نامہ نگار) گزشتہ اتوار بتاریخ 28 دسمبر کو شہر سولاپور کے ہتاتما سمرتی مندر میں منعقد ہونے والے بزمِ غالب کے سالانہ ڈرامہ مقابلے میں سوشل اردو ہائی اسکول نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسرا انعام حاصل کر لیا۔ مقابلے میں مجموعی طور پر چھ ٹیموں نے شرکت کی۔ سوشل ہائی اسکول نے مشہور مصنف عدنان سرکھوت کا تحریر کردہ ڈرامہ ” آن یور مارک ۔۔۔ہوشیار ” پیش کیا اور اپنے متاثرکن مکالموں، جاندار اداکاری اور بہترین اسٹیج پیشکش کے ذریعے حاضرین کو خوب متاثر کیا۔ شرکاء اور تماشائیوں نے ” آن یور مارک ۔۔” کی پرفارمنس کو مقابلے کی بہترین پرفارمنس قرار دیا۔ اس ڈرامے کے اداکار دانیال سگری کو بہترین اداکار کا دوم انعام اور مس ردا راحین کو سیٹ ڈیزائن کا اول انعام بھی حاصل ہوا ۔ بزمِ غالب کا یہ ڈرامہ مقابلہ بچوں کی مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے ، ادبی ذوق اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے ۔ سوشل ہائی اسکول کے اساتذہ ، طلبہ اور والدین نے ٹیم کی کامیابی پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔ اس ڈرامے کو کامیاب بنانے کے لیے ڈرامے کے ہدایت کار وجاہت عبدالستار سر نے خوب محنت کی ۔۔اس محنت میں اویس مرچنٹ اور مس ردا راحین نے ساتھ دیا ۔۔ مدرسہ ہذا کے پرنسپل رضوان شیخ سر ، وائس پرنسپل امتیاز شابدی سر ، سوپر وائزر یاسمین شیخ میڈم ، رسول چودھری سر اور الطاف کمٹھے سر نے تمام کامیاب طلبا و طالبات کی ہمت افزائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے