कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بزمِ ریختہ عام معلوماتی مقابلہ: سوشل ہائی اسکول کا شاندار مظاہرہ

بھیونڈی :17؍دسمبر(راست)گزشتہ 13 دسمبر 2025 کو صنعتی و ادبی شہر کے نام سے مشہور بھیونڈی میں بزم ریختہ فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک کوئیز مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔اس علمی و ادبی مقابلے میں ریاست مہاراشٹر سے کل 43 ٹیموں نے شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔اس باوقار مقابلے میں سوشل ہائی اسکول کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کا انعام حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کیا۔ ٹیم کی اس نمایاں کامیابی میں رہبر استاد وجاہت عبدالستار اور مس ردا راحین سگری کی محنت، مؤثر رہنمائی اور طلبہ کی مسلسل تیاری کا اہم کردار رہا۔اس موقع پر اسکول کے پرنسپل رضوان شیخ، سوپروائزر یاسمین شیخ اور رسول چودھری نے کامیاب طلبہ اور رہبر استاد کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی سوشل ہائی اسکول کے طلبہ ایسے علمی و ادبی مقابلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے۔یہ کامیابی نہ صرف طلبہ کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے بلکہ اردو زبان، علم اور مقابلہ جاتی سرگرمیوں کے فروغ کی جانب ایک مثبت اور قابلِ تحسین قدم بھی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے