कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بریکنگ نیوز: فائرنگ معاملہ: تین ملزمین حراست میں!

لوکل کرائم برانچ کی شاندار کارروائی


ناندیڑ: 8؍مئی ( اعتبار نیوز) 7مئی کی دوپہر چار بجے بینک سے 40 ہزار روپئے نکال کر اپنے گھر واپس لوٹ رہے ایک ریٹائرڈ بینک ملازم پر فائرنگ کرکے 40 ہزار روپئے لوٹ لینے معاملہ میں لوکل کرائم برانچ نے تین ملزمین کو حراست میں لیا ہے اور پولیس نے ان کے قبضہ سے 40 ہزار روپئے بھی برآمد کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انسپکٹر جنرل آف پولیس ناندیڑ رینج ششی کانت مہاورکر، ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار، لوکل کرائم برانچ کے انسپکٹر اور بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر نے جائے واردات پر پہنچ کر تفصیلی معلوما ت حاصل کی۔ اس معاملہ میں بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 394,397,34 و ذیلی دفعات 3/25,27(2)کے تحت ایف آئی آر نمبر 191/2024 درج کیا گیا تھا۔ فائرنگ کے معاملہ میں ملوث ملزمین کو تلاش کرنے کی ہدایت ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ نے لوکل کرائم برانچ کو دی تھی۔ جس کے بعد لوکل کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر اُدیے کھنڈے رائے نے مذکورہ معاملہ کے نامعلوم ملزمین کو تلاش کرنے کے لیے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر روی واہوڑے، پولیس سب انسپکٹر آنند بچیوار کے ہمراہ دو ٹیمیں تیار کرکے جائے واردات کے اطراف لگے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کا مشاہدہ کیا اور اس بنیاد پر متاثرہ ملازم کا تعاقب کرنے والے ملزم ہردیپ سنگھ بلویندیو سنگھ ڈھلون ( ساکن دشمیش نگر، بافنا، ناندیڑ) کو حراست میں لیا اور اس سے تفتیش کی تو اُس نے مزید دو ساتھی دار ملزمین (۱) روہت ستپال کوڑا ( 25 سال، ساکن بری والا ، ضلع مُکتسر صاحب ( پنجاب) اور (۲) سرپریت سنگھ عرف ساجن ( 24 سال، ساکن امرتسر، پنجاب) کے بارے میںمعلومات فراہم کرتے ہوئے مذکورہ جرم کا اعتراف کیا۔ جس کے بعد پولیس نے اس کے ساتھی داروں کا وشنوپوری کے گرامین پالی ٹیکنک کالج کے پیچھے کی روڈ پر تعاقب کیا۔ پولیس کو دیکھ کر ملزمین بھاگنے کی کوشش کررہے تھے، تاہم پولیس نے ان کا تعاقب کیا، یہ دیکھ کر ایک ملزم نے پولیس سب انسپکٹر آنند بچیوار کی ٹیم پر پستول سے ایک راؤنڈ فائرنگ کی۔ پولیس نے جواب میں اپنی سرویس پستول سے دو راؤنڈ فائرنگ ملزمین پر کی، جس میں سے ایک ملزم کے پنڈلی پر ایک گولی لگی اور وہ زخمی ہوگیا۔ پولیس نے اُسے پکڑ کر فوری طور پر علاج کے لیے سرکاری اسپتال وشنوپوری میں شریک کیا۔ زخمی ملزم کا نام سر پریت سنگھ عرف ساجن ( 24 سال، ساکن امرتسر ، پنجاب) بتایا گیا ہے، جبکہ دوسرا ساتھی دار ملزم روہت ستپال کوڑا ( 25 سال، ساکن بری والا ضلع مُکتسر صاحب، پنجاب) کو حراست میں لے کر اُس سے تفتیش کی او راُس کے قبضہ سے نقد 40 ہزار روپئے اور جرم میں استعمال کی گئی ایک سفید رنگ کی ماروتی سوزوکی کار نمبر MH26-CE-8062 کے علاوہ پستول و چاقو ( جملہ مالیت 4 لاکھ 15 ہزار 500 روپئے) ضبط کرلیے۔ اس کے علاوہ مذکورہ ملزمین پر پولیس کی ٹیم پر فائرنگ کرنے کے معاملہ میں ایف آئی آر نمبر 359/2024، تعزیرات ہند کی دفعہ 307,353,34 و ذیلی دفعات 3/25,27(2)، آرمس ایکٹ 1959 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مذکورہ کارروائی ناندیڑ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ بھوکر کھنڈے راؤ دھرنے کی رہنمائی میں لوکل کرائم برانچ کے انسپکٹر اُدیے کھنڈے رائے، پولیس سب انسپکٹر روی واہوڑے، پولیس سب انسپکٹر آنند بچیوار، پولیس عملدار مادھو کیندرے، گنگادھر کدم، بالاجی تیلنگ، رُپیش داسروار، گنڈے راؤ کرلے، سنبھاجی منڈے، سنجیو جنکلواڑ، موتی رام پوار، بالاجی یادگیرواڑ، دیوا چوہان، رندھیر راج بنشی، گجانن بین واڑ، ڈرائیور ماروتی منڈے، ہیمنت بچکیوار، دادا راؤ شری رامے نے انجام دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے