किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

برطانیہ میں بھی والدین ’’محمد ‘‘ نام اپنے بیٹوں کے لیے سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں

لندن:6؍دسمبرـ:برطانیہ میں بھی اللہ کے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانام ‘ محمد ‘ نومولود بچوں کے والدین کی اولیں ترجیح ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچے کی پیدائش پر اس کانام محمد رکھیں۔یہ بات برطانیہ کے اعداو شمار مرتب کرنے والے ادارے کے دفتر کی طرف سے سامنے لائی گئی ہے۔ ‘ آفس آف نیشنل سٹیٹکس ‘کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سال 2022 کے دوران دس اہم ترین نام ‘ محمد’ رہا ہے۔2016 کے دوران انگلینڈ اور ویلز مے علاقوں میں دس نمایاں ترین ناموں میں یہ نام دوسرا اہم ترین نام بتایا گیا تھا۔ اب سب سے زیادہ یہ محبوب ہے۔اس ادارے کے مطابق نوح پچھلے سال سب سے زیادہ مقبول نام تھا جو والدین کی اکثریت نے اپنے بچوں کے لیے پسند کیا۔برطانوی ادارے کے مطابق انگلینڈ کے نو ریجنوں میں سے چار ریجنوں میں ‘ محمد ‘ نام سب سے اوپر ہے۔ ان چار ریجنوں میں لندن اور مڈ لینڈز کا ریجن بھی شامل ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے