किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

برائٹ اسٹار انگلش اسکول کے طلبہ کے لیے سردیشپانڈے ہرڈہ پارٹی کا شاندار انعقاد

پربھنی: 28؍جنوری( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) برائٹ اسٹار انگلش اسکول، پربھنی کی جانب سے طلبہ کے لیے ایک یادگار تفریحی سفر کا اہتمام کیا گیا۔ اس تفریحی دورے کے تحت طلبہ کو سردیشپانڈے ہرڈہ پارٹی لے جایا گیا، جہاں انہوں نے روایتی ہرڈہ (بھٹے) سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ قدرتی مناظر سے بھی لطف اندوز ہوئے، یہ تفریحی سفر بچوں کے لیے نہ صرف ایک خوشگوار تجربہ ثابت ہوا بلکہ انہوں نے دیہی زندگی کو بھی قریب سے دیکھا۔ بچوں نے کھلی فضا میں کھیل کود کر خوب لطف اندوز ہوئے ، جبکہ اسکول کے اساتذہ اور منتظمین نے ان کی رہنمائی کی۔اس موقع پر برائٹ اسٹار اسکول کے ڈائریکٹر جناب فیضان مجاہد قادری نے کہا کہ ایسے تفریحی دورے بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے بہت ضروری ہیں۔ والدین نے بھی اسکول کی اس کاوش کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کے تعلیمی دورے بھی منعقد کیے جائیں، یہ سفر بچوں کے لیے نہایت مفید اور یادگار ثابت ہوا، اور تمام طلبہ خوشی خوشی اسکول واپس لوٹے۔اس طرح کی اطلاع ثریا میڈم نے دی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے