कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

برائٹ اسٹار انگلش اسکول، پربھنی میں کینٹین ڈے پروگرام کا انعقاد

پربھنی: 28؍فروری( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) برائٹ اسٹار انگلش اسکول میں شاندار کینٹین ڈے پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے جناب عبدل الرشید باغبان، ڈاکٹر علی مرتضیٰ اور جناب محمد فاروق قادری صاحب نے شرکت فرمائی۔پروگرام کے دوران، جناب فاروق قادری صاحب نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم مکمل ہونے کے بعد صرف نوکری پر انحصار نہ کریں بلکہ کاروبار کو بھی اہمیت دیں۔ انہوں نے نوجوان نسل کو تجارت اور خود روزگاری (Self-Employment) کی طرف متوجہ ہونے کی تلقین کی۔ڈاکٹر علی مرتضیٰ صاحب نے اسلامی تجارت کے اصولوں پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ایمانداری اور محنت ہر کامیاب تاجر کی پہچان ہوتی ہے۔ انہوں نے تعلیم اور تجارت کے بہترین امتزاج پر زور دیا اور طلبہ کو اسلامی طریقے سے کاروبار کرنے کی رہنمائی فراہم کی۔اس کامیاب پروگرام کے انعقاد میں کامران سر، اویس سر، اسماء مہر میڈم اور صدر معلمہ ثریا میڈم نے اہم کردار ادا کیا، جن کی محنت اور لگن سے یہ پروگرام نہایت بہترین طریقے سے مکمل ہوا۔برائٹ اسٹار انگلش اسکول کی اس کاوش کو والدین اور مہمانوں نے بھی خوب سراہا اور طلبہ کو تعلیم کے ساتھ تجارت کی ضروری معلومات حاصل کرنے کی ترغیب دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے