कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

برائٹ اسٹار انگلش اسکول، پربھنی میں سائنس ایگزیبیشن کا انعقاد

پربھنی، 28 فروری ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) برائٹ اسٹار انگلش اسکول، پربھنی میں 28 فروری کو ایک شاندار سائنس ایگزیبیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اسکول کے طلبہ نے اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے کئی دلچسپ اور معلوماتی سائنسی نمونے پیش کیے۔مہمانِ خصوصی سلمان کوکب (بانی، امِ عبداللہ اسٹور اور ایک کامیاب انٹرپرینیور) نے اس تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے طلبہ کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نہ صرف بچوں کی سوچ اور سمجھ کو وسعت دیتی ہیں بلکہ ان کے روشن مستقبل کی بنیاد بھی رکھتی ہیں۔اس موقع پر برائٹ اسٹار اسکول کی سابقہ طالبات – رُشدہ ماہین، صفاء قادری اور سیدہ صدف نے بھی بطور مہمان شرکت کی۔ انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔اسکول کے ڈائریکٹر فیضان قادری نے طلبہ کی محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی نمائشیں بچوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے تئیں دلچسپی پیدا کرتی ہیں اور انہیں تخلیقی سوچ کی طرف مائل کرتی ہیں۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں نجمہ سلطانہ، صدر معلمہ ثریا میڈم اور کامران سر نے اہم کردار ادا کیا۔ ان کی رہنمائی اور محنت کی بدولت طلبہ نے بہترین سائنسی ماڈلز تیار کیے اور ایک یادگار نمائش پیش کی۔یہ ایگزیبیشن طلبہ کے لیے نہایت مفید ثابت ہوئی، اور تمام مہمانوں نے ان کی تخلیقی صلاحیتوں کی بھرپور تعریف کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے