कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بالآخر کنٹریکٹ کی بنیاد پر اساتذہ تقرری سے متعلق حکومتی فیصلہ منسوخ !

اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی جانب سے وزیر تعلیم دادا بھو سے کا شکریہ

پربھنی:15؍فروری ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیو محمد سرور شریف ) : 23 ستمبر 2024 کے حکومتی فیصلے کے مطابق، اسکول ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے ریاست میں 10 اور 10 سے کم طلباء کی آبادی والے ا سکولوں میں B.Ed.D.Ed/کوالیفائیڈ بیروز گار امیدواروں کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جبکہ 2022 TAIT کی بنیاد پر اساتذہ کی بھرتی کا دوسرا مرحلہ در اصل 20 جنوری 2025 کو شروع ہوا ہے۔ لہذا اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی ساجد نثار احمد نے، وزیر تعلیم دادا بھو سے سے دو بار ملاقات کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ معاہدہ، کنٹریکٹ کی بنیاد پر اساتذہ بھرتی بند ہونی چاہئے 5 ستمبر و 23 ستمبر 2024 کا جی ۔ آر رد کیا جائے نیز اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ نے تعلیم کے سکریٹری رنجیت سنگھ دیول سے ملاقات کرکے اور 5 ستمبر 2024 اور 23 ستمبر 2024 کے حکومتی فیصلوں کو منسوخ کرانے کے لیے مسلسل کوشش کی جس کی وجہ سے ایجوکیشن ڈپٹی سکریٹری تشار مہا جن نے 10 فروری 2025 کو ایک حکومتی فیصلہ جاری کر کے کنٹریکٹ طرز پر اساتذہ تقرری کا جی ۔ آر رد کر دیا جس پر ساجد نثار احمد نے وزیر تعلیم دادا بھو سے کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے