कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بارہویں جماعت کے حیاتیات(Biology) کے امتحان کا ضلع کے 109 مراکز پر پُرامن انعقاد

قندھار تعلقہ کے پان بھوسی مرکز پر پرچہ ختم ہونے تک ضلع کلکٹر کی موجودگی
ضلع میں 98.24 فیصد طلبہ کی حاضری۔ ضلع سطح کے آفیسران کی فلائنگ اسکواڈ کے ذریعے نگرانی

ناندیڑ:25؍فروری (نمائندہ اعتبار) ضلع میں جماعت بارہویں کے حیاتیات (Biology) مضمون کا امتحان آج ضلع کے 109 مراکز پر پُرسکون ماحول میں منعقد ہوا۔ مجموعی طور پر 21 ہزار 937 امیدواروں میں سے 21 ہزار 550 طلبہ حاضر رہے اور حاضری کا تناسب 98.24 فیصد درج کیا گیا۔ہر امتحانی مرکز پر بیٹھے اسکواڈ کے ذریعے زوم ویب کاسٹ کے ساتھ ساتھ ڈرون اور ویڈیو کیمروں کی مدد سے مکمل وقت نگرانی کی گئی۔ اس طرح تمام 109 مراکز پر امتحان پُرامن اور نقل سے پاک ماحول میں منعقد ہونے کی اطلاع ضلع کلکٹر راہول کرڈیلے نے دی۔قندھار تعلقہ کے پان بھوسی میں واقع Netaji Subhashchandra Bose Higher Secondary School مرکز کا دورہ کر کے امتحانی انتظامات کا جائزہ ضلع کلکٹر راہول کردیلے نے لیا۔ وہ اس مرکز پر پرچہ ختم ہونے تک موجود رہے۔ ان کے ہمراہ نائب چیف ایگزیکٹیو آفیسر دتاتریہ گیری بھی موجود تھے۔نائیگاؤں تعلقہ کے نرسی میں واقع Rani Laxmibai Junior College میں نائب چیف ایگزیکٹیو آفیسر امیت راٹھوڑ کے دورے کے دوران ایک امیدوار غیر قانونی حرکت کرتے ہوئے پایا گیا، جس کے خلاف بورڈ کے قواعد کے مطابق کارروائی کی گئی۔ اسی طرح نائب تحصیلدار محترمہ ارونا سوریہ ونشی نے ماہور کے Jagdamba Higher Secondary School کا دورہ کیا جہاں ایک طالب علم کے خلاف بدعنوانی کے معاملے میں کارروائی کی گئی۔کنوٹ کے داہیلی تانڈہ امتحانی مرکز کے باہر کچھ نامعلوم افراد پائے جانے پر متعلقہ افراد کے خلاف Sindkhed Police Station میں مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے، ایسی اطلاع داہیلی تانڈہ امتحانی مرکز کے نگران نے دی۔آج 25 فروری کو حیاتیات کے پرچے کے لیے ضلع سطح کے تقریباً 62 آفیسران 62 مراکز پر مکمل وقت موجود رہے۔ محکمہ تعلیم کے 7 آفیسران، سب ڈویژنل آفیسران، تحصیلدار اور گروپ ڈیولپمنٹ آفیسران سمیت مجموعی طور پر 40 دیگر آفیسران نے فلائنگ اسکواڈ کے ذریعے 109 مراکز کی نگرانی کی۔دسویں اور بارہویں کے تمام امتحانات نقل سے پاک ماحول میں جاری ہیں اور طلبہ و سرپرستوں کی جانب سے مثبت ردِعمل حاصل ہو رہا ہے۔ باقی امتحانات بھی اسی طرح شفاف اور منظم ماحول میں مکمل کرنے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کرنے کی اپیل ضلع کلکٹر راہول کرڈیلے نے کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے