कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بابری مسجد کی شہادت سے سنبھل کی جامع مسجد تک

تحریر:رضی اللہ خیرآبادی
دارالعلوم وقف دیوبند

مورخہ 6ڈسمبر 20024
بروز جمعہ

محترم قارئین!
بابری مسجد کی شہادت یعنی 6 دسمبر 1992ء سے لے کر آج یعنی 6 دسمبر 2024 عیسوی بروز جمعہ تک بتیس سال پورے چکے ،ان بتیس سالوں میں بابری مسجد کے ساتھ انصاف کی تو دور کی بات ہے، بلکہ کتنی مساجد کو بابری مسجد کی طرح شہید کر دیا گیا، کتنی مساجد کو مندر کی شکل دے دی گئی، کتنی مساجد کی جگہوں کو ہڑپ لیا گیا،
اور مسلمان بزدل بن کر یہ تماشہ دیکھ رہا ہے، اور یہ سوچ رہا ہےکہ یہی ملک وملت کے ساتھ وفاداری کا تقاضہ ہے، حالانکہ یہ ملک و ملت کے ساتھ غداری ہے۔
ہمارے ایمان پر حملہ کیا جائے اور ہم خاموش بیٹھیں؟
ہر طرح سے ہم پر ظلم وستم کیا جائے اور ہم سکون کی نیند سوتے رہیں؟
نہیں ۔ بلکہ یہ کھلی ہوئی بزدلی اور کم ہمتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ آج ہم کو مٹانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، حالات بد سے بدتر ہوتے چلے جارہے ہیں، ابھی بہرائچ اور سنبھل کے حالات ہمارے سامنے ہیں، کیا ہندوستان کو ہمارے اکابر نے اسی لیے آزاد کروایا تھا کہ ہم دوسروں کے غلام بنے رہیں؟ کیا ہمارے اکابر نے اسی لیے خون بہایا تھا کہ ہمارے ایمان پر ڈاکہ ڈالا جائے؟
ہماری مساجد کو شہید کیا جائے؟
نہیں۔ بلکہ پھانسیوں کے پھندوں پر چڑھ کر اس ملک کو انگریزوں سے آزاد کروایا تھا تاکہ آزادی کے ساتھ ہم اپنے دین اسلام پر عمل کرسکیں، اور مذہبی عمارات کی حفاظت کرسکیں۔
لیکن اس کا نتیجہ بالکل برعکس ہوچکا، آج ہم آزادی کے ساتھ اپنے مذہب پر عمل بھی نہیں کرسکتے۔
انھیں حالات کو دیکھ کر شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنیؒ نے مسلمانوں کو للکارتے ہوئے کہا تھا: کہ مسلمانوں! اگر تم حالات کو ٹھیک ٹھیک سمجھ لو اور اللہ پر بھروسہ کر کے فسادیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کھڑے ہو جاؤ تو اپنے وطن اور عوام کو تباہی کے اس جہنم سے نکال سکتے ہو، مسلمانوں ڈرو نہیں حق کے ساتھ رہو بہادری اور ہمت سے حالات کا مقابلہ کرو اور ضرورت پڑنے پر مقابلہ کرتے ہوئے جان دے دینا پڑے تو دے دو یہی ملک و ملت کے ساتھ وفاداری کا تقاضہ ہے۔
شیخ الاسلام کی للکار اس وقت کی ہے ، اور آج کے حالات تو بد سے بدتر ہوچکے ہیں، اس لئے اب سوچنے کا موقع نہیں ہے ،اب تو سر سے کفن باندھ کر میدان میں نکلنے کا موقع آگیا ہے، اب تو دشمنانِ اسلام سے یہ کہہ دینا کا موقع آگیا ہے کہ اپنے ناپاک فیصلوں کو واپس لے لو ورنہ نتائج بڑے بھیانک ہونگے،
اس لئے بزدلی کی چادر اتار کر ،مصلحت کو سائڈ میں رکھ کر ڈٹ کر مقابلہ کے لئے تیار ہونے کی ضرورت ہے ۔
وقت کے فرعون نے بھی پوری کوشش کی تھی اسلام کو مٹانے کی لیکن اللہ نے آج تک اس کو عبرت کا نشان بنادیا ۔ آج یہ لوگ بھی فرعونیت کا کام انجام دے رہے ہیں حالانکہ ان کو معلوم ہونا چاہئے
اسلام کی فطرت میں قدرت نے لچک دی ہے
اتنا ہی یہ اُبھرے گا جتنا کہ دباؤ گے

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے