Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the perfecty-push-notifications domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/u488245609/domains/aitebarnews.com/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
بابرکت رات،شب قدر – urdu
किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بابرکت رات،شب قدر

تحریر:عارف عزیز (بھوپال)

حضور انور ﷺ نے رمضان المبارک کو تین حصوں میں تقسیم فرمایا ہے اس کے پہلے دس دن رحمت کہلانے والے ہیں، دوسرا عشرہ مژدۂ مغفرت سناتا ہے اور آخری عشرہ کو آتشِ دوزخ سے رہائی دلانے والا عشرہ قرار دیاگیا ہے گویا پورا مہینہ رحمت وبخشش اور معافی کا خزانہ ہے۔
رمضان شریف کے ہر روز وشب قابلِ قدر ہیں، دن روزے کی وجہ سے متبرک شمار کئے جاتے ہیں توہر رات عبادت وریاضت کی بنیاء پر نورِ ایمانی کا تحفہ لیکر نمودار ہوتی ہے چنانچہ ان میں اللہ کے نیک بندے روزہ رکھتے ہیں اور رات میں عشاء کی نماز کے بعد جماعت کے ساتھ نماز تراویح میں قرآن شریف پڑھتے اور سنتے ہیں۔ اِنہی راتوں میں سے ایک شب کو شبِ قدر کے نام سے تعبیر کیاگیا ہے اور اس کی فضیلت وعظمت زبانِ وحی سے ’’خیرمن الف شھر‘‘ کے الفاظ میں بیان کی گئی ہے اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ رات غیرمعمولی برکت ورحمت کی ایک ایسی رات ہے جسے غفلت وتساہلی میں نہیں گزارنا چاہئے۔
’’شبِ قدر‘‘ کو یہ بزرگی اس لئے بھی حاصل ہے کہ اللہ کی آخری کتاب جو ساری سابقہ کتب آسمانی کی تصدیق کرنے والی اور بنی نوع انسان کی ہدایت ونجات اور ترقی وفلاح کا راستہ دکھانے والی ہے اور قیامت تک کے لئے انسان کو مخاطب کرنے والی اور اُس کو اپنے مالکِ حقیقی سے ملانے والی ہے وہ اِسی مبارک شب میں نازل ہوئی اور دنیا میں ایک انقلابِ عظیم کا سبب بنی، چنانچہ یہ رات در حقیقت قرآنِ پاک کی سالگرہ کی رات ہے مگر اس کے لئے کوئی ایک تاریخ مقرر نہیں فرمائی گئی بلکہ حکم دیاگیا ہے کہ اس رات کو رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو یعنی ۲۱؍۲۳؍۲۵؍۲۷؍ اور ۲۹؍ رمضان المبارک کی ہر رات مین عبادت کرو۔ شاید کہ یہی رات شبِ قدر ہو، چنانچہ جو اہل ایمان عشرہ میں ایک رات کے بجائے پانچ راتوں میں اللہ جل شانہ کی بارگاہ میں گڑگڑائیں گے، معافی مانگیں گے تو بہ کریں گے، سجدہ ریز ہونگے وہی اِس کی برکات کے حامل ہونگے۔
حدیثِ مبارکہ کے مطالعہ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ان پانچوں شبوں میں ترجیح۲۷ ویں شب کو حاصل ہے یعنی ’’شب قدر‘‘ رمضان کی ۲۷ویں رات ہے مگر ہمت وحوصلے کے مالک اور شبِ قدر کے قدر شناس اِس پورے عشرے کی تمام راتوں میں شب بیداری کرکے اجر وثواب کے حقدار بنتے ہیں۔
ارشاد نبوی ہے کہ ’’تمہارے اوپر ایک مہینہ آیا ہے جس میں ایک رات ہے جو ہزار مہینوں سے افضل ہے جو شخص اس سے محروم رہ گیا وہ ساری خیر سے محروم ہوگیا‘‘ یقینا اس سے بڑھ کر محرومی اور بدنصیبی کیا ہوسکتی ہے کہ سال بھر میں صرف ایک رات جس کی خیر وبرکت کا اندازہ کوئی عقل بشریٰ نہیں کرسکتی لغویات وفضولیات میں گزار دی جائے۔
حضور علیہ السلام نے خود اپنی زندگی میں اس رات کو جاگ کر کرامت کے لئے ایک نمونہ پیش فرمایا ہے جس کے بعد صحابہ کرام بزرگان عظام اور اولیائے امت نے تاریخ کے ہر دور میں اس رات کا یہی احترام فرمایا ہے۔ اس گئے گزرے دور میں جب کہ مذہب کی طرف سے عام بے اعتنائی پیداہوچکی ہے بے شمار اللہ کے بندے ایسے ہیں جو اس رات کو انتہائی ذوق وشوق سے عبادت میں گزار دیا کرتے ہیں۔
دین سہولت کا نام ہے اگر کوئی شخص پوری رات نہ جاگ سکے تو رات کے جتنے حصہ میں ممکن ہو عبادت کرے تو انشاء اللہ اس بابرکت رات کے انوار وبرکات کا کچھ نہ کچھ حصہ اسے مل کر رہے گا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے