कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اے پی جے عبدالکلام

ازقلم: علیم اسرارؔ، ناندیڑ

ہندوستاں میں گل سے مہکے کلام صاحب
شہرت کے آسماں پر دمکے کلام صاحب

کی جس نے رہبری سے خاک چمن معطر
عزت وطن کو بخشی اگنی ترشول دے کر
جو دے گئے حقیقت کو خواب جیسے منظر
جس نے زمیں پہ لائے تھے روشنی سے گوہر
وہ شخصیت کہ گویا جیسے کوئی قلندر
میٹھا سا نرم لہجہ خندہ روی کا محور

خوابوں میں رنگ بھرنے آئے کلام صاحب
سچ کر گئے ہزاروں سپنے کلام صاحب

گزرا تھا مشکلوں میں بچپن کا وہ زمانہ
ان کی نظر نے باندھا تھا دور کا نشانہ
اڑتا رہوں ہوا میں اک خواب تھا پرانا
تنویر جستجو تھے تہذیب کا فسانہ
باتوں میں دلبری تھی انداز دلبرانا
سیکھے کوئی تو ان سے تقدیر آزمانا

مورت تھے سادگی کی اپنے کلام صاحب
انساں بہت ہی کم ہیں جیسے کلام صاحب

پیکر ترقیوں کے شاہی وقار جیسے
اک لاجواب قصہ باغ و بہار جیسے
مینارہ علم کا وہ اک یادگار جیسے
ہر کام عظمتوں کا ہے شاہکار جیسے
صد افتخار شہرت نقش و نگار جیسے
بھارت پہ جان چھڑکی سچے جانثار جیسے

علم و ہنر کی دھن کے پکے کلام صاحب
یعنی کے آدمی تھے سچے کلام صاحب

ان کی رمق سے دیکھو پرتاب ہوگئے ہیں
روشن روایتوں کے آداب ہوگئے ہیں
منسوب شہرتوں کے ابواب ہو گئے ہیں
علم و ادب سے ان کی زرتاب ہوگئے ہیں
مٹی کے چند ذرے مہتاب ہو گئے ہیں
ان کی نوا سے پرتو کمخواب ہوگئے ہیں

سادہ سے نرم دل کے سیدھے کلام صاحب
کردار کے بڑے تھے اچھے کلام صاحب

روشن قلم سے لکھے اگنی کے پنکھ جس نے
اسرو کو شان بخشی مشیر خاص بھی تھے
تاریخ ہو گئے وہ بھارت کے صدر بن کے
قومی نشان عظمت ہیں ان کے کار نامے
فطرت کے ترجماں تھے رغبت تھی شاعری سے
استاد اپنے فن کے رہبر سنہرے کل کے

بھیجے ہیں گل دعا کے سب نے کلام صاحب
تم کو خدائے برتر بخشے کلام صاحب

ازقلم: علیم اسرارؔ، ناندیڑ
Contact: 8600776821

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے