किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ کے تحت زیڈ اے اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج ملکاپور میں شجرکاری مہم

ملکاپور: 31؍جولائی ( محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق مہاراشٹر ضلع بلڈھانہ ملکاپور کے زیڈ اے اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج، ملکاپور میں ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ اس مہم کے تحت شجرکاری کا اہتمام گذشتہ روز منعقد کیا گیا ۔ ایک پیڑ ماں کے نام مہم کا آغاز و مقصد دھرتی کے ذریعۂ فطرت ماحول کی پرورش اور اپنی ماؤں کے لئے محبّت ، احترام اور عزت کے نشان کے طور پر ایک درخت لگا کر درختوں اور دھرتی کی حفاظت کا عہد کر کے اس کے تعلق کو اجاگر کرنا ہے اور زمین کٹائی کو روکنا اور اسے سر سبز و شادابی میں تبدیل کرنا ہے اس حوالے سے ملکاپور زیڈ اے اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج ملکاپور میں ون مہوتسو کو مناتے ہوئے شجرکاری مہم کا انعقاد پرنسپل محمد شاکر سر کی قیادت میں اور ہرت سینا انچارج محمد شفیق سر کی رہبری میں منعقد کیا گیا اس مہم میں طلبہ، اساتذہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پروگرام کا مقصد طلبہ کو یہ ترغیب دینا تھا کہ درخت بھی ماں کی طرح ماحول اور زندگی کی پرورش کرتے ہیں اسلئے اپنی ماں کے نام سے ایک پودا لگائے اور اس کی حفاظت و پرورش کرے اور ماحولیات وژن کی حفاظت کا پیغام دوسروں تک پہنچائے. اس موقع پر پرنسپل محمد شاکر ماحولیاتی وژن کے تحفظ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ پروگرام میں موجود سپروائزر یاسمین میڈم، آصف خان سر ، مظہر خان سر، سلیم جاوید سر، شیخ شبیر سر، سمیر خان سر . محمد تنظیم سر اور عابد خان سر، شیخ جاوید جابر سر ، محمد شکیل پٹیل وغیرہ و تدریسی عملہ موجود تھا تمام نے مل کر شجرکاری میں حصہ لیا اور مہم کو کامیاب بنانے میں خوب محنت کی. سوسائٹی صدر الحاج رشید خان جمعدار نے ایک پیڑ ماں کے نام کے تحت شجرکاری مہم کی سراہنا کی اور فخر محسوس کیا.

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے