किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایک نشست میں مکمل قرآن کی سماعت:(حفظ ’’ب‘‘ دارالعلوم محمدیہ حمایت نگر کے تین طلباء کے تکمیل حفظ کی تقریب)

ناندیڑ:30 جنوری(پریس ریلیز):آپ حضرات کو یہ اطلاع دیتے ہوئے از حد خوشی محسوس ہورہی ہے کہ علاقہ مرٹھواڑا کا مشہور ادارہ دارالعلوم محمدیہ حمایت نگر ضلع ناندیڑ میں تین طالب علموں نے بروز اتوار۱۶ رجب۱۴۴۵ھ مطابق 28 جنوری 2024 کو حفظ قرآن مجید کی تکمیل کی۔ جن کے اسمائے گرامی یہ ہیں۔۱)حافظ محمد علی ابن محمد جابر خاں صاحب نیرلی،۲) حافظ عبدالمقیت ابن محمد شرف الدین صاحب کرکھیلی،۳)حافظ محمد بلال ابن محمد پاشاہ صاحب ناندیڑ۔ انہی خوش نصیب طلبہ میں سے اول الذکر حافظ محمد علی خان نیرلی نے ایک نشست میں مکمل قرآن سنائی، صبح قبل از نماز فجر یہ بابرکت سلسلہ شروع ہوا اور عصر تک اپنے اختتام کو پہنچا۔ مدرسہ ہذا کے معزز اساتذہ کرام اور بعض مہمانان کرام نے قرآن کریم سنا اور خوشی ظاہر کی۔اس مبارک موقع پر مدرسہ کے ذمہ داران، اساتذہ اور عمائدین شہر موجود رہے۔ ان مسعود لمحات پر طلباء کو بہتر مستقبل کے لیے دعاؤں سے نوازا گیا اور ہدایا و تحائف بھی دیے گئے۔ یقینا ًیہ طالب علم اس کارنامے پر مبارک باد کا مستحق ہے اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ان کو حافظ قران کے ساتھ عامل قرآن اور داعی الی القرآن بھی بنائےاور تا دمِ آخر اس کو اپنے سینہ میں ایسے ہی محفوظ رکھنے کی توفیق عطافرمائے۔ان طلباء نے جامعہ کے ماہر استاذ مولانا حافظ یوسف صاحب اشاعتی کے پاس اپنا حفظ مکمل کیا، یقینا ًاس کارنامے کا سہرا ان ہی کے سر جاتا ہے کیوں کہ ایک طالب علم کی کامیابی اسکی صلاحیت و صالحیت میں استاذ کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ اللہ ان کے استاذ کے لیے اِس کو ذخیرۂ آخرت بنائے، اور مدرسہ ہذا کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطاء کرے، اسکے فیض کو عام و تام کرے۔ آمین
اسی مناسبت سے بعد نماز مغرب ایک دعائیہ نشست ادارۂ ہذا کے مہتمم و بانی حضرت الحاج مولانا مظہر الحق صاحب کامل قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ نظامت کے فرائض مدرسہ کے ماہر و باصلاحیت استاذ حضرت مفتی اکرم خان صاحب قاسمی نے بحسن و خوبی انجام دئے۔ قریب پونے سات بجے باضابطہ خیر الکلام کے ذریعہ پروگرام کا آغاز ہوا۔ بعدہ خیر الانام کی شان میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ اسکے بعد تکمیل قرآن کی رسم پوری کی گئی۔ بعد ازاں مولانا مظہر الحق صاحب کامل قاسمی کا بصیرت افروز خطاب ہوا۔ حضرت والا نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ یہ مجلس بڑی بابرکت ہے اس میں اللہ سے کوئی سی بھی دعا مانگو اللہ اسے رد نہیں کرتے ہیں، اور کہا کہ روز قیامت ان حفاظ کے والدین کو سورج سے بھی چمکدار چاند پہنایا جائے گا، مزید آپ نے فرمایا کہ اللہ نے قرآن پاک کو اتنا آسان کردیا ہے کہ سات سال کے بچے سے لیکر پچاس سال کا بوڑھا بھی اسے یاد کرلیتا ہے، امام ابن حسن شیبانی اپنے وقت کے بڑے امام گزرے ہیں یہ اما ابوحنیفہ کے پاس آئےعلم سیکھنے کے لیے، لیکن وہ قرآن کے حافظ نہیں تھے، امام صاحب کا اصول تھا کہ جو حافظ ہوتا تھا اسکو ہی علم سیکھنے کی اجازت دیتے تھے، امام شیبانی واپس چلے گئے، اور ایک ہفتہ کے بعد واپس آئے اور کہا کہ امام صاحب میں نے حفظ مکمل کرلیا ہے، امام صاحب نے جگہ جگہ سے سوال کئے تو فوراً جواب دے دیتے۔ آخر میں صدر شعبۂ حفظ حافظ و قاری یونس صاحب سلیمانی کی دعا پر جلسہ اختتام پذیر ہوا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے