कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایک ماہ تک مسلسل نماز پڑھنے والے طلبہ کو سائیکل انعامات سے نوازا گیا

مقام: مسجد حسنین کے سامنے مومن پورہ ملیان، ناندیڑ

ناندیڑ:14؍فروری ( پریس ریلیز) مومن پورہ ملیان میں شب برات کے موقع پر سی ائی او جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مسلسل ایک ماہ تک نماز پڑھنے والے 14 طلباء کو سائیکل بطور انعام دی گئی۔ اس تقریب میں مقامی ذمہ داران، والدین اور محلے کے باسیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
انعام یافتہ طلباء کی فہرست:
مسجد مومن پورا:
1. شیخ انس شیخ عمران
2. شیخ امان شیخ ابراہیم
3. محمد یوسف ایان عبدالعتیق
4. محمد عاطف ارمان محمد امجد
مسجد حسنین:
5. سہیل خان افروز خان
6. شیخ زبیر شیخ شبیر
7. شیخ شہباز شیخ عظیم
8. آہل خان تبریز خان
9. محمد فرحان محمد نثار
10. شیخ نعمان شیخ برہان
11. انس خان تبریز خان
12. اذہان خان تبریز خان
13. شیخ ریحان شیخ وسیم
14. مرزا عدنان بیگ موسی بیگ
تقریب میں مولانا سید آصف ندوی صاحب، جناب جاوید لطف اللہ صاحب، جناب ابرار دشمکھ صاحب ، جناب عابد صاحب، جناب قمر صاحب، مقامی مسجد حسنین کے حافظ مولانا معین صاحب،اور مسجد کے صدر جناب رفیق صاحب سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔اس موقع پر مالیر کوٹلہ پنجاب سے تشریف لائے جماعت اسلامی ہند پنجاب کے رکن شوری جناب شیراز صاحب نے بچوں کو نماز کی اہمیت اور اس کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے نصیحت کی۔ انہوں نے کہا کہ نماز انسان کی زندگی میں نظم و ضبط پیدا کرتی ہے اور اسے اللہ تعالیٰ کے قریب کرتی ہے۔ابرار دیشمکھ صاحب نے کہا کہ ہم اس پروجیکٹ کے ذریعے سے اس بستی میں تعلیم صحت اور روزگار کے سلسلے میں مسلسل کوششیں کررہے ہیں پچھلے دنوں آپ نے دیکھا کہ ہم نے علاقے میں طبی کیمپ منعقد کئے محلے کی صفائی کروائی اور یہاں پر گلیوں کے نمبر بھی ڈالے گئے اسکے علاوہ آٹھ سو گھروں کا مکمل سروے کیا گیا ہے اب ایک ڈیٹیل پروجیکٹ رپورٹ بناکر تعلیم، صحت اور روزگار کے میدان میں مربوط سرگرمیاں انجام دی جائیں گی جس سے اس علاقے میں خوشگوار تبدیلی واقع ہوگی یہ ہم سب کے مل کے کرنے کا کام ہے اس طرح ہم سب مل کر اس بستی کو ایک مثالی بستی بنا سکتے ہیں.
ہاٹ پاٹ انعامات:
تقریب میں ان بچوں کو بھی ہاٹ پاٹ انعامات سے نوازا گیا جنہوں نے نماز کی پابندی کی لیکن کچھ نمازیں چھوٹ گئیں۔ ایسے 17 بچوں کو انعامات دیے گئے، جو ان کی کوششوں کو سراہنے کا ایک خوبصورت اقدام تھا۔ندی کے کنارے خوشگوار فضا میں ادھی رات تک جاری رہنے والی یہ تقریب نہ صرف بچوں کی حوصلہ افزائی کا باعث ہے بلکہ اس نے محلے کے تمام ہی لوگوں کو بھی نماز کی اہمیت پر غور کرنے پر مجبور کیا۔ سی ائی او جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کی جانب سے ایسے پروگراموں کا انعقاد مومن پورا ملیان میں مثبت تبدیلی لانے کی ایک کوشش ہے۔مثالی بستی پروجیکٹ مومن پورا ملیان کے انچارج جناب اعجاز حسین صاحب نے کہا کہ ہم تمام طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ساتھ ہی تمام شرکاء، والدین اور مقامی ذمہ داران مسجد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مسلسل ایک ماہ تک بچوں کے نمازوں کی نگرانی کی اور اس تقریب کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور تعاون فراہم کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے