कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایکتاءاُردوپرائمری اسکول اردھاپورضلع ناندیڑ میں حلال کمائی( کھری کمائی) جوش وخروش کےساتھ منایاگیا

ناندیڑ:23 جنوری ( راست) ایکتاء اُردو پرائمری اسکولاردھاپورضلع ناندیڑ  میں حلال کمائی پروگرام جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا حلال کمائی کا انعقاد ایک مختلف اور اخترائی تجربہ فراہم کرنے اور بچوں کی فطری صلاحیتوں کو وسعت دینے کے لیے کیا گیا تھا،کھری کمائی میں طلبہ و طالبات نےنہایت جوش و خروش کے ساتھ مزیدار اور لذیذ پکوان اپنے اپنے گھروں سے تیار کر کے اسکول میں لے کر آئے تھے اور مختلف اسٹالوں پر مختلف پکوان فروخت کے لیے دستیاب تھے ساتھ ہی طلباء و طالبات نے عملی طور پر صاف صفائی کا میسیج دیا،اسکول کے دیگر طلبہ و طالبات نے مختلف کھانوں کا ذائقہ چکھ کرلطف اندوز ہوئے پروگرام کا افتتاح اسکول کے صدر مدرس عالیجناب غفار خان واحد خان سر کے ہاتھوں عمل میں آیا اس موقع پر اسکول کا  تدریسی اور غیر تدریسی عملہ،اور گاؤں کے معززین موجود تھے۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں تمام اساتذہ نے بھرپور محنت کی پروگرام کو سرپرستوں کی جانب سے بہت سراہا گیا۔
Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے