कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایڈوکیٹ محمد شاہد کی بطور نوٹری تقرری

ناندیڑ:16؍مارچ ( نامہ نگار) ناندیڑ ضلع سیشن عدالت میں بطور وکیل اپنی خدمات انجام دینے والے ایڈوکیٹ محمد شاہد محمد ابراہیم کو حکومت ہند کی جانب سے ریاست مہاراشٹر کے لیے نوٹری مقرر کیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ ایڈوکیٹ محمد شاہد محمد ابراہیم گزشتہ 19 سالوں سے ناندیڑ کے سینئر وکیل ایڈوکیٹ پی ایس بھکڑ کی رہنمائی میں ناندیڑ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں وکالت کررہے ہیں۔ حکومت ہند کی جانب سے نوٹری کے طور پر تقرری کے بعد ہر سطح سے انہیں مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔ مذکورہ نوٹری کی تقرری کے لیے تین سال قبل آن لائن درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔ اس کے بعد پچھلے سال ان کے انٹرویوز آن لائن ہوئے۔ بعد ازاں 14؍مارچ کو وزارت قانون و انصاف کے سیکریٹری نئی دہلی نوٹری سیل نے اس فہرست کا اعلان کیا ہے۔ جس میں ایڈوکیٹ محمد شاہد محمد ابراہیم کو بطور نوٹری تقرر ہوا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے