कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایم اے پانگل ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کی انٹر اسکولز اسٹیٹ فٹ بال ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنلز میں شاندار جیت

شولاپور: یکم؍جون (آفرین شیخ ) حال ہی میں مہاراشٹر اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ آف اسپورٹس اینڈ یوتھ ویلفیئر، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیس اور شولاپور ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹینس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے راجیو گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں انڈر 19 لڑکے اور لڑکیوں کا ریاستی سطح کا انٹر اسکولز فٹ بال ٹینس ٹورنامنٹ منعقد ہوا۔ جس میں ایم اے پانگل اینگلو اُردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور نے ریاستی سطح کے اس انٹر اسکولز فٹ بال ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنلز میں پونہ ڈویژن کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار جیت حاصل کی۔ اِس فائنل مقابلے میں ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس کے کھلاڑیوں نے ممبئی ڈویژن کی طرف سے نمايندگی کرنے والی پرکاش کالج ممبئی کی ٹیم کو 4/2 کے اسکور سے شکست دے کر شاندار جیت حاصل کی اور اس ٹیم میں شامل کھلاڑیوں نے دو گولڈ اور تین سلور ، اس طرح کُل پانچ میڈلز حاصل کرلیے۔ جس میں ابُو زید ہنّورے ، مزمّل پٹیل نے گولڈ میڈلز جب کہ ایان باغوان ، عبداللہ پٹیل اور عفان کوتکونڈے ان تینوں کھلاڑیوں نے سلور میڈلز جیت لیے ۔ اس ٹیم کے جیت کی بنیاد پر ان کھلاڑیوں کو ناگپور میں ہونے والے نیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے انتخاب کیا گیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی اُمّ المدارس "ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور” اس ادارہ نے نئے تعلیمی سال 26-2025 کی شروعات ایک شاندار جیت سے کی۔ اس فاتح ٹیم کو الطاف صدیقی ، مُحمّد علی شیخ ، نوید منشی اور اقبال دلال سر کی رہبری حاصل رہی۔ اس ٹیم کے شاندار کھیل کے مظاہرے کے لیے ان تمام کوچ حضرات نے بہت محنت کی۔ اس ٹیم کے تمام مقابلوں کی شاندار فتح پر پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، نائب صدر مُدرِّسہ ڈاکٹر ثریا پروین جاگیردار ، ذاکر شاہ پورے ، وسیم نلّا مندو، فوزیہ شیخ ، فرزانہ نداف، ریاض سیّد ، اشتیاق تارانائیک اور دیگر اسٹاف ممبران، والدین اور طلباء وطالبات نے مبارک باد پیش کی اور قومی سطح کے مقابلوں کے لیے ٹیم کو نیک خواہشات پیش کیں .

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے