कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایم اے پانگل ہائی اسکول اور جونیئر کالیج میں عالمی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد

شولاپور:9؍مارچ( آفرین شیخ ) بروز سنیچر مورخہ ۸مارچ ۲۰۲۵ کو شہر شولا پور کی مشہور و معروف تعلیمی درس گاہ "ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہایی اسکول اور جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس” میں عالمی یومِ خواتین” کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ ’’عالمی یوم خواتین” کے اس جلسےکی صدارت ڈاکٹر ثریّا پروین جہاگیردار نے کی جبکہ مہمانانِ خصوصی کے طور پر محترم باسپّا کمٹھیکر سر اور محترم ڈاکٹر ہارون رشید باغبان ، محترم ادریس پیرمپلّی، محترم پربھاکر چپڈے، موجود تھے۔ اس جلسے کا آغاز محترمہ جویریا دیوان کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ بعد از آں محترمہ فوزیہ شیخ نے تمہید پیش کی۔ اس پروگرام میں صدر جلسہ کے طور پر محترمہ ڈاکٹرثریّا پروین جاگیردار نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سماج میں خواتین کی طرف سے ادا کیے جارہے مختلف ذمّہ داريوں پر مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر مہمانانِ خصوصی محترم کمٹھیکر سر اور محترم ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے بھی اپنے اظہار خیالات پیش کیے اور خواتین و اسٹاف ممبران کی خدمات کو سراہا۔محترم ڈاکٹر ہارون رشید باغبان سر نے اپنے اظہار خیالات کو قرآن کریم کی روشنی میں سورہ مریم و سورہ نساء کی قرآنی صورتوں کا حوالہ دے کر بہترین انداز میں عورتوں کی عظمت کو پیش کیا۔ اس پروگرام میں لوک سيوا ودیا مندر مندروپ کے محترمہ اشوينی جوڈموٹھے ، محترمہ ارمیلا کھنڈاگڑے ، محترمہ ڈاولے مادام کے علاوہ محترمہ زیبا شیخ ، محترمہ مسرت شیخ ، محترمہ نغمہ مجاور ، محترمہ آفرین مُلّا ، محترم وسیم نلّامندو ، اور دیگر اسٹاف ممبران نے اُردُو اشعار اور نظمیں پیش کیے۔ اس پروگرام کی نظامت محترمہ ڈاکٹر ثمینہ سیّد نے کی اور رسم شکریہ محترمہ آفرین شیخ نے ادا کیا۔ اس جلسے میں محترمہ فرزانہ نداف، محترمہ شبانھ شاھ بھائی ، محترمہ ناظمین پٹیل ، محترمہ سمیہ بیگ، محترمہ اِرم شیخ، محترمہ جویریہ کامبلے ، محترمہ عالیہ انعامدار ، محترم محسن ماشال،محترم محمود خطیب محترمہ ثانیہ باغبان ، محترمہ زینب کاتنگھر، محترمہ رضیہ گبورے ، محترمہ ثنا مُلّا اور دیگر اسٹاف ممبران شریک تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے