कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایم اے پانگل ہائی اسکول اور جونیئر کالج میں یوم آزادی کے موقع پرپرچم کشائی کے پروگرام کا انعقاد

شولاپور:15؍اگست(شیخ آفرین) یونین ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام شہر کے مشہور اردو تعلیمی ادارہ ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اور جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور میں ، یومِ آزادی کے موقع پرپرچم کشائی کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں پانگل ہایی اسکول کی معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار اور یو ای ایس مہیلا مہاودیالیہ کی کارگزاری پرنسيپل محترمہ نکہت شیخ کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی۔اس موقع پر محمّد علی شیخ، وسیم نلّامندو، اشتیاق تارانائیک، الیاس سوداگر، محمود خطیب، کؤشلیہ دیشمکھ ، منیر زرتار، اور دِیگر معززین نے جلسے کی رونق بڑھائی۔اس پروگرام کا آغاز خنسہ دلال کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ اس کے بعد ایم اے پانگل ہایی اسکول کی این سی سی کیڈٹس ، آر ایس پی لڑکے اور لڑکیوں کی ٹروپس کے ساتھ ساتھ بیگم قمر النساء ہایی اسکول کی طالبات کے ٹروپس نے ترنگے اور مہمانوں کو شاندار گارڈ آف آنر پیش کیا۔ان کی رہبری نوید منشی، محمّد علی شیخ اور عارف پٹھان نے کی۔ بعد ازاں یونین ایجوکیشن سوسائٹیز پرائمری اسکول ، ایم اے پانگل ہایی اسکول اور بیگم قمر النساء ہایی اسکول کے طلباء وطالبات نے تقریر اور حُب الوطنی گیت پیش کیے۔ اس موقع پر تمام مہمانان گرامی کا استقبال ڈاکٹر ہارون رشید باغبان (پرنسپل ایم اے پانگل)، تحسین شیخ (بیگم قمر النساء)، فوزیہ شیخ، فرزانہ نداف، تبسّم شاہ ملک ، ریاض سیّد ، ذاکر شاہ پورے، محبوب سوداگر ، عارف پٹھان اور ادریس پیرمپلی نے گلُ پیش کرکے کیا۔ اس پروگرام کی نظامت اکبر پٹھان نے کی ، جب کہ عبدالرؤف پٹیل نے شُکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر یونین ایجوکیشن سوسائٹیز ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس، بیگم قمرالنسا کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس، مہیلا مہاودیاليہ، یو۔ ای ایس پرائمری اسکول کے اسٹاف ممبران ، طلباء و طالبات اور والدین موجود تھے۔ اس پروگرام کے انعقاد میں الطاف صدیقی ، محسن ماشال، خلیل پیرم پلی ،عالیہ انعامدار، آفرین مُلّا، سعیدہ دارووالے، ام زما پٹھان، نغمہ مجاور، عظمیٰ استاد اور دیگر اساتذہ اور عملہ نے تعاون کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے