कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اور جونیئر کالیج کے "سالانہ جلسہ تقسیم انعامات” کا شاندار انعقاد

شولاپور:20؍مارچ( آفرین شیخ ) شہر شو لا پور کی مشہور و معروف تعلیمی درس گاہ ایم۔ اے۔ پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کاليج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور” میں سالانہ تقسیم انعاما ت کا جلسہ پوری شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کی جانب سےمنعقد کیے گئے دو الگ الگ پروگراموں میں ادارہ ہذا میں زیرِ تعلیم جن طلباءو طالبات نے سال رواں جون 2024 سے مارچ 2025 میں مختلف دینی ، ادبی ، تعلیمی ، ثقافتی مسابقوں اور کھیلوں کے مقابلوں میں اپنی مہارتوں اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے انعامات اور اعزازات حاصل کیے اُن طلبہ و طا لبات کو انعامات و اعزازت سے نوازا گیا۔ پہلا جلسہ مدرسہ ہذا کے لڑکوں کے لئے لیا گیا جس کی صدارت محترم ذاکر حسین شاہ پورے سر نے کی۔ اس پروگرام کا آغاز مدرسہ ہٰذا کے طالب علم سفیان صادق باغوان کی تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا۔ جسکے بعد گلپوشِی اور تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کو محترم اکبر پٹھان نے اپنی نظامت کے ہونے سے آراستہ کیا ۔ جب کہ دوسرا جلسہ مدرسہ ہذا کی لڑکیوں کے لئے منعقد کیا گیا۔ اس جلسہ کی صدارت معاون صدر مدرسہ محترمہ ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار نے کی جبکہ مہمان خصوصی مدرسہ ہذا کے پرنسيپل محترم ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، محترم محمد علی شیخ ، محترم وسیم نلّٰامندو ،محترم اشتیاق تارانائيک ، محترمہ فرزانہ نداف ، محترمہ شیرین خان اور دیگر حضرات موجود تھے۔امسال اس تعلیمی سال جون 2024 سے مارچ 2025 میں پانچویں جماعت سے بارہویں جماعت تک کے جن طلباء و طالبات نے مقامی، ضلعی، ڈویژنل، ریاستی اور قومی سطح پر منعقد کیے گئے مختلف مقابلوں اور امتحانات میں کامیابی حاصل کیے اُن سبھی کو معززین کے دست مبارک سے ان طلباء و طالبات کو میڈلز، اسناد اور ٹرافیوں سے نوازا گیا۔ اس موقع پر اساتذہ کرام کی ووٹنگ کی بنیاد پر مدرسہ اور جونیئر کالیج کے طالب علم فاطمہ شیخ ، نیلوفر نداف، دانش بیلیف اور نعمان شیخ کو اسٹوڈنٹس آف دی ائیر ایوارڈ ، اِرم سراج بھانگيرے ، عائشہ عطار ,، عائشہ نداف، رضوان شيری اور راجے خان پٹھان کو آرٹسٹس آف دی ایئر ایوارڈ ، الميناز شیخ ،کشملہ چاندہ ، مزمل پٹیل ،زکوان قاضی اور کامران دلال ، کو اسپورٹس پرسنس آف دی ایئر ایوارڈز، ساتھ ہی عبداللہ عمران منگلگیری کو سولر اور بیٹری سے چلنے والی سائیکل بنانے پر سائنٹس آف د ائیر ایوارڈ ، جب کہ محترمہ شبانہ شاہ بھايی ، محترم عمران خیردی اور محترمہ اِرم شیخ ان اساتذہ کو ٹیچرس آف دی ایئر ایوارڈز کے علاوہ ہر کلاس سے ڈسپلین ، اوبیڈینس ، کریٹويٹی ، اٹينڈنس اور مثالی حُسنِ سلوک کے اعتراف میں طالب علموں کو ایوارڈز دے کر سرفراز کیا گیا۔ اس موقع پر کُل چار سو پچاس سے زائد طلباء و طالبات کو انعامات و اعزازات سے سرفراز کیا گیا۔ اس پروگرام کی نظامت محترمہ عظمٰی اُستاد نے کی ۔ جب کہ محترمہ فرحت شیخ نے شکریہ ادا کیا ۔ ان دونوں پروگراموں کو کامیاب بنانے میں محترمہ فرزانہ نداف، محترمہ شیرین خان، محترمہ نغمہ مجاور ، محترمہ آفرین مُلّا ،محترمہ ثمینہ سیّد، محترم نوید منشی ، محترم عبد الروف پٹیل ، محترم مظفّر شیخ , محترم اقبال دلال ، محترم عبدالخالق مُلّا ،محترم محمود خطیب ، محترم محسن ماشال، محترمہ زیبا شیخ ، محترمہ جویریہ دیوان ، محترمہ عائشہ مُلّا ، محترمہ سمیہ بیگ ، محترمہ ثنا مُلّا وغیرہ نے کافی محنت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے