किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایم اے پانگل اینگلو اودو جونیئر کاليج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور کے طالب علموں کی نیٹ (NEET) ، سی ای ٹی (CET) امتحانات میں شاندار کامیابی

شولاپور:19جولائی(آفرین شیخ) امسال نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کی جانب سے لیے گئے نیٹ ، سی ای ٹی امتحانات میں اُمّ المدارس ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور کے طالب علموں نے شاندار کامیابی حاصل کر کے ایک مثال قائم کی۔ واضح ہوکہ امسال نیٹ امتحان میں پانگل جونیئر کالیج آف سائنس کی طالبہ "زینت مُبارک سیّد” نے 422 نمبرات حاصل کیے ، اور "ریحان محمّد عثمان نلّامندو” اس طالب علم نے 411 نمبرات حاصل کیے۔ خصوصا” ، امسال لیے گئے "ایم ایچ ٹی سی ای ٹی” امتحان میں پانگل جونیئر کالیج آف سائنس کے طالب علموں نے تاریخ ساز کامیابی حاصل کی۔ "سی ای ٹی” امتحان میں پانگل جونیئر کالیج کے کُل پانچ طالب علموں نے اٹھانوے سے نوّے ( 98.83 سے 90 پرسینٹائیل کے درمیان نمبرات) حاصل کیے ، جب کہ کُل چودہ طالب علموں نے (89 سے 80 ) اسّی سے زائد پرسینٹائیل ، اور پانچ طالب علموں نے 79 سے 70 پرسینٹائیل حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ پانگل جونیئر کالیج کے طالب علم محمّد ظفیر کریم مجاور نے ایم ایچ سی ای ٹی میں 98.83 پرسینٹائیل حاصل کیے ، "زینت مُبارک سیّد” نے 96.74 پرسینٹائیل ، حبیبہ سعید نلّامندو نے 95.29 پرسینٹائیل ، شیخ ذکی جاوید نے 95.25 پرسینٹائیل، محمّد نعمان افروز شیخ نے 93.94 پرسینٹائیل، فرحت ایوب چاند پٹیل نے 89.69 پرسینٹائیل، شیخ ہادیہ اکبر نے 88. 72 پرسینٹائیل، کڑتل ادیبہ آصف نے 88.24 پرسینٹائیل ، شیخ ریحان شکور نے 87.77 پرسینٹائیل ، چودھری سوزین لطیف پاشا نے ​​86.18 پرسینٹائیل ، باگلکوٹے ضیا انجم مولا علی نے 85.93 ،پرسینٹائیل، شیخ مُحمّد ایان انور حسین نے 84.86 پرسینٹائیل ، صدرین ہمایوں ہراپورے نے 84.52 ،پرسینٹائیل، شیخ تزین صادق نے 83.93 پرسینٹائیل، یوسف محمّد یاسین نور صاحب انور نے 82 پرسینٹائیل، کوٹی عمَّار سمیر نے 81.58 پرسینٹائیل، شیخ تنزیلہ عمران نے 81.19 پرسینٹائیل، شیخ سعد حسرت علی نے 81 پرسینٹائیل، شیخ بی بی مریم الطاف نے 80.56 پرسینٹائیل، ساچے منیب ابراہیم نے 80.21 پرسینٹائیل، جویریہ شبّیر شیخ نے 79.19 پرسینٹائیل، شیخ کاشف سہیل نے 78.77 پرسینٹائیل، مستعین محمّد حنیف مٹکے 78.61 پرسینٹائیل، نيلورکر صنوبر سمیر نے 75.56 پرسینٹائیل ، بشریٰ محمّد جعفر بانگی نے 72.10 پرسینٹائیل، الفیہ رحیم پھولمامڑی نے 70.50 پرسینٹائیل حاصل کیے۔
نیٹ اور سی ای ٹی میں ان جملہ طالب علموں کی شاندار کامیابی پر عبدالقیوم شیخ ، پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان ، معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار ، محمّد علی شیخ ، فوزیہ شیخ ، ریاض سیّد ، وسیم نلّامندو ، فرزانہ نداف، الطاف حسین صدیقی ، محبوب سوداگر ، ذاکر حسین شاہ پورے ، اشتیاق تارانائيک ، ادریس پیرم پلّی ، اور دِیگر اسٹاف ممبران نے ان تمام طالب علموں کے ساتھ ساتھ ان کے اساتذہ آفرین شیخ ، زیبا شیخ ، جویریہ کامبلے، نغمہ مجاور ، ثمینہ سیّد ، عمران خیردی ، سمعیہ بیگ ، عبدالخالق مُلّا ، نوید منشی ، اور دِیگر اسٹاف ممبران کو مبارکباد پیش کی۔ اور طالب علموں کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے