कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج شولاپور میں’’یوم ہندی‘‘ پروگرام کا انعقاد

شولاپور : 17؍ستمبر(آفرین شیخ) یونین ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام چلائے جانے والے تعلیمی مرکز "ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس، شولاپور” میں "یوم ہندی” پروگرام منعقد کیا گیا۔ابتداء میں دسویں جماعت کی طالبہ خنساء دلال نے اس پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا۔ اس موقع پر ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج شولاپور کے تقریباً ستّر طلباء وطالبات نے ہندی کے گیت، دوہے، نظمیں، قوالی، تقریریں، لطیفے، پہیلیاں، کہانی، محاورے، دیش گیت، اقوالِ زریں اور اشعار بہت ہی خوبصورت انداز میں پیش کیے جن کو خوب پسند کیا گیا۔ ساتھ ہی کچھ طالبات نے ہندی دن کے موقع پر خوبصورت اور رنگین کارڈز بنائے اور اساتذہ کو پیش کیے۔ اس جلسے کے صدر وسیم نلّامندو نے ہندی زبان کی اہمیت اور دیش کی ترقّی میں ہندی کے رول پر اپنے خیالات پیش کیے۔ مدرسہ ہذا اور جونیئر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے ہندی زبان کی خوبصورتی، اس کے مختلف رنگ اور ہندی زبان کی سرلتا پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار نے ہندی گیت، کہانی اور اقوال کے ذریعےطلباء و طالبات کو مخاطب کیا۔ ساتھ ہی ادریس پیرمپلّی نے طالب علموں اور اساتذہ کی کوششوں اور پیشکش کو سراہا۔ اس پروگرام کی نظامت عائشہ ذوالفقار باغبان نے کی اور مصباح شیخ نے شکریہ ادا کیا۔ اس پروگرام کے انعقاد میں ذاکر شاہ پورے، عالیہ انعامدار، نغمہ مجاور، مسرت شیخ، محمود خطیب، ثناء مُلّا اور دِیگر اسٹاف نے خوب محنت کی۔ اس پروگرام میں اساتذہ، طلباء اور طلبات بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے