किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایم ایل اے فاروق پاشاہ آمدار چشک ٹورنامنٹ:فائنل میچ میں جوہر کرکٹ کلب بنی فاتح

سنسنی خیز مقابلہ میں جوہر کرکٹ کلب نے آبادی بوائز کی ٹیم کو چار رنوں سے دی شکست

ناندیڑ:12فروری (نامہ نگار)فاروق احمد متر منڈل کی جانب سے سابق ایم ایل اے مرحوم فاروق پاشاہ کی یاد میں منعقدہ فاروق پاشاہ آمدار چشک کے فائنل میچ کی فاتح ٹیم کا مقام جوہر کرکٹ کلب ( جوہر سی سی ) نے حاصل کرلیا ۔11 فروری بروز اتوار کو گرو گووند سنگھ جی اسٹیڈیم میں منعقدہ فائنل میچ میں جوہر سی سی کی ٹیم نے آبادی بوائزٹیم کو چار رنوں سے شکست دے دی اور ٹورنامنٹ کے فاتح کا خطاب اپنے نام کرلیا۔فائنل مقابلہ میں ٹاس جیتنے کے بعد جوہر سی سی نے پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔مقررہ 20اوورس میں جوہر سی سی کی ٹیم نے 10وکٹوں کے نقصان پر 117 رن بنائے اس کے جواب میں آبادی بوائز کی ٹیم 113 رن بناکر آل آؤٹ ہوگئی ۔اس طرح جوہر سی سی نے یہ مقابلہ محض چار رنوں سے جیت لیا۔فائنل میچ کو دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔جن میں این سی پی کے سینئر لیڈر کمل کشور کدم،مادھو راؤ پاٹل کنہاڑ کر،ایڈوکیٹ باری صدیقی،مرحوم فاروق پاشاہ کے بڑے فرزند فیصل پاشاہ،مرحوم پروفیسر نوراللہ خان کی اہلیہ اور ان کے بیٹے کے علاوہ ناندیڑ شہر کے ڈی وائے ایس پی ابیناش کمار کے نام شامل ہیں۔اسی طرح ٹورنامنٹ کے دوران ونچت بہوجن آگھاڑی کی ریاستی صدر ریکھا تائی ٹھاکرکے علاوہ دیگر نامور شخصیات نے بھی شرکت کی اور اس ٹورنامنٹ کے انعقاد پر فاروق احمد متر منڈل کے صدر و ونچت بہوجن اگھاڑی کے ریاستی ترجمان فاروق احمد اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور ا ن کی کوششوں کی سراہنا کی اور اس سلسلہ کو مزید آگے لے جانے کا مشورہ دیا۔فائنل میچ میں معزز مہمانوں کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔جوہر سی سی کی ٹیم کو ٹورنامنٹ کا پہلا انعام ٹرافی کے علاوہ 55555 روپئے نقد اور دوسرا انعام رنر اپ ٹیم آبادی بوائز کو ٹرافی کے ساتھ 33333 روپئے نقد انعام دیا گیا۔پلیئر آف دی میچ کی حیثیت سے یش یادوں کو انعام دیا گیا۔جنہوں نے 52 گیندوں میں 62 رنوں کی شاندار بیٹنگ کی۔مین آف دی سیریز کی حیثیت سے قاضی شمس الزماں کو اعزاز سے نوازہ گیا۔بیسٹ بالر آف دی سیریز کا خطاب الیاس احمد کو دیا گیا۔بیسٹ بیٹس من آف سیریز کے لئے یش یادوں کو چنا گیا۔فاروق پاشاہ آمدار چشک ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر فاروق احمد مترل منڈل و ونچت بہوجن آگھاڑی کے ریاستی ترجمان فاروق احمد ،شہر صدر ایوب خان، جاوید ہاشمی، محمد فہیم، اطہر مومن، معین عبدالرحیم، محمد قاسم، عبید باحسین، احمد بابا باغ والے کے علاوہ دیگر عہدیداران و ممبران نے کافی کوششیں کیں۔ سارے انتظامات نہایت بہترین انداز میں کئے گئے۔پہلی بار ناندیڑ میں اس نوعیت کا یہ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا۔جس کی چار کیمروں کی مدد سے لائیو اسٹریمنگ کی گئی۔ایک بڑی سی اسکرین پر میچ دیکھنے کا نظم کیا گیا۔اسٹیڈیم میں آنے والے کھیل شائقین اور مہمانوں کے بیٹھنے کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر فاروق احمد مترمنڈل و ونچت بہوجن آگھاڑی کے ریاستی ترجمان فاروق احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو قوم اپنا ماضی بھول جاتی ہے وہ نئی تاریخ نہیں لکھ سکتی۔ ناندیڑ کی اہم شخصیات مرحوم ایم ایل اے فاروق پاشاہ و مرحوم ایم ایل اے پروفیسر نوراللہ خاں صاحب کی تاریخ کو نوجوانوں تک پہنچانے کے لیے فاروق احمد مترل منڈل کی جانب سے ” فاروق پاشاہ آمدار چشک“ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ناندیڑ ضلع میں ترقی کو فروغ دینے والے مرحوم فاروق پاشاہ رکن قانون ساز کونسل، ڈپٹی اسپیکر، سابق وزیرہونے کے باوجودآج کی نسل ان کے کام کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی تھی۔ میں مرحوم ایم ایل اے فاروق پاشاہ و مرحوم ایم ایل اے پروفیسر نوراللہ خاں صاحب کے تمام افرادِ خانہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ، اسی کے ساتھ ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد میں حصہ لینے والے تمام افراد اور کرکٹ شائقین کا بھی مشکور ہوں۔ واضح رہے کہ فاروق احمد مترل منڈل کی جانب سے سابق وزیر فاروق پاشا ہ کی یاد میں آمدار چشک کرکٹ ٹورنامنٹ 3فروری تا 11 فروری کے درمیان منعقد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے لیے کل 16ٹیموں نے ناک آؤٹ فارمیٹ میں حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ میں سیاسی، سماجی شخصیات ، سرکاری افسران و عہدیداران کے علاوہ کثیر تعداد میں کرکٹ شائقین نے شرکت کی اور اس سے لطف اندوز ہوئے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے