कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایم ایس سی ای ار ٹی،MSCERT پونہ ڈائریکٹر راہل ریکھا وار سےاکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی ملاقات

پربھنی:14؍جنوری ( بذریعہ نامہ نگار محمد سرور شریف) راجیہ شیکشنک شنشودھن پرشکشکن پریشد پونہ، ایم ایس سی ای ار ٹی پونہ ڈائریکٹر محترم راہل ریکھاوار سے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی ساجد نثار احمد نے ملاقات کی و تحریری مطالبہ کیا کہ ٹیچر بھرتی میں آ رہی مشکلات کو دور کر ٹیچر بھرتی فیز ٹو شروع کرنے میں ادارہ مدد کرے، اردو میڈیم میں کراس میڈیم امیدواروں کی تقرری رد کی جائے ، نیز ٹیچر بھرتی فیز ٹو میں کوئی بھی غیر اردو میڈیم کی تقرری اردو میڈیم میں نہ کی جائے ایسا ایک پروپوزل ایس سی آر ٹی پونہ کی جانب سے حکومت کو روانہ کیا جائے و منظوری حاصل کی جائے، نیوڑ شرینی اور ورشٹ شرینی ، (12 سال،24 سال)کے لیے ٹریننگ فوری شروع کی جائے، سکشن سیوک یوجنا رد کی جائے، تعلیمی ٹریننگ اساتذہ و شکشکن سیوک کی ٹریننگ تعطیل کے ایام میں منعقد نہ کی جائے، غیر تعلیمی کام، غیر تعلیمی لنک کو، غیر تعلیمی سروے، بند کیا جائے ، و دیگر مطالبہ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی جانب سے کیا گیا ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے