किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایس ڈی پی آئی کا ناندیڑ میں 17 واں یومِ تاسیس عقیدت و جوش کے ساتھ منایا گیا

ناندیڑ:21؍جون (نامہ نگار ): آج ناندیڑ شہر میں سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کا 17 واں یومِ تاسیس نہایت جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ یہ پروگرام ایس ڈی پی آئی کے ضلعی دفتر ہاتائی، ناندیڑ میں منعقد کیا گیا، جہاں صبح کے وقت پارٹی کے مہاراشٹر خزانچی جناب اعجاز احمد کے ہاتھوں پرچم کشائی انجام دی گئی۔تقریب کے دوران پارٹی کے ضلعی صدر احمد ندیم، نائب صدر محمد شفیق، جنرل سیکریٹری عبدالحسیب ، جنرل سیکریٹری سید زبیر، سیکریٹری محمد نذیر، خزانچی محمد ریاض سمیت ڈاکٹرانصار ، عتیق الرحمٰن، عبدالحفیظ، اکبر خان، محمد رفیق اور دیگر اراکین و کارکنان موجود تھے۔پرچم کشائی کے بعد ایک دوسرے کو یومِ تاسیس کی مبارکباد پیش کی گئی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ’’ایس ڈی پی آئی پچھلے 17 برسوں سے ملک میں مظلوموں، دبے کچلے طبقات، اقلیتوں اور پسماندہ طبقوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ ہم آئندہ بھی عوامی مسائل کو اجاگر کرتے رہیں گے اور سچ و انصاف کی آواز بنے رہیں گے۔‘‘تقریب نہایت خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور پارٹی کارکنان نے عزم ظاہر کیا کہ وہ عوامی خدمت کے مشن کو مزید مستحکم کریں گے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے