कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایس ٹی ملازمین کے لیے خوشخبری!

وزیر اعلیٰ نے کیا مہنگائی الاؤنس میں 4فیصد اضافے کا اعلان

ممبئی: 9 ستمبر ( اعتبار نیوز) مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے گنیش اتسو سے پہلے ریاست کے ایس ٹی ملازمین کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ ایکناتھ شندے نے ایس ٹی ملازمین کے مہنگائی بھتہ بڑھانے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ اب ایس ٹی ملازمین کا مہنگائی الاؤنس34 فیصد سے بڑھا کر 38 فیصد کیا جائے گا۔چیف منسٹر نے ریاستی سرکاری ملازمین کی طرح ایس ٹی ملازمین کے مہنگائی الاؤنس کو 34 فیصد سے بڑھا کر 38 فیصد کرنے کی تجویز کو منظوری دی ہے ۔اس وقت حکومت اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے افسران اور ملازمین کو ان کی تنخواہوں کے لیے مالی امداد دے رہی ہے۔ اس لیے مہنگائی الاؤنس میں 4 فیصد اضافے سے حکومت پر 9 کروڑ روپئے کا بوجھ پڑے گا۔ اسی طرح غیر ترمیم شدہ تنخواہ کے ڈھانچے میں ریاستی ٹرانسپورٹ ملازمین کو 212 فیصد مہنگائی الاؤنس دیا جائے گا۔حکومت کے اس فیصلے سے مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے تقریباً 90 ہزار افسران اور ملازمین کو فائدہ ہوگا۔ یہ مہنگائی الاؤنس ریاستی سرکاری ملازمین کو 38 فیصد کی شرح سے دیا جاتا ہے۔اس لیے ریاستی سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ ایس ٹی ملازمین کو بھی 83 فیصد مہنگائی الائونس دیا جائے، یہ تجویز پیش کی گئی تھی۔ ایکناتھ شندے کے اس تجویز پر دستخط کرنے سے ریاست کے ایس ٹی ملازمین کو راحت ملے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے