कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایس آئی او کی جانب سے ’’نبی ﷺ کی امت – داعی امت‘‘ عنوان سے گول میز کانفرنس کا انعقاد

ممبئی:2؍ستمبر(پریس ریلیز) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او) نے "نبی ﷺ کی امت – داعی امت” نامی مہم شروع کی ہے، جس کا مقصد مسلمانوں کو دعوت دین کی ذمہ داری یاد دلانا ہے۔ اس سلسلے میں 1 ستمبر کو ممبئی کے اسلام جم خانہ میں علماء اور دانشوروں کے ساتھ گول میز کانفرنس منعقد ہوئی۔سیماب خان نے مہم کا تعارف کراتے ہوئے اس کے مقاصد بیان کیے اور بتایا کہ 15 دنوں میں ایس آئی او ریاست بھر میں اسکول لیکچرز، کالج اور کیمپس پروگرامز، مساجد میں جمعہ خطبات، امت میں بڑے پیمانے پر خطابات عام اور نوجوانوں سے انفرادی ملاقاتیں کرے گی۔کانفرنس میں بتایا گیا کہ نبی ﷺ نے اللہ کا دین لوگوں تک پہنچایا، اب یہ ذمہ داری امت پر ہے۔ قرآن کی آیت (البقرہ: 143) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ امت کو لوگوں پر حق کی گواہی دینی ہے۔ شرکاء نے دعوت کو نبی ﷺ کی اہم سنت قرار دیا، جو آپ ﷺ کی زندگی بھر جاری رہی۔ مولانا خرم مرادؒ کے حوالے سے 23 سالوں میں دعوت کے کام کی اہمیت بیان کی گئی۔مولانا برہان الدین قاسمی نے کہا کہ طلبہ کا رجحان ادب یا پرنٹ میٹیریل پڑھنے کا نہیں ہے، ایس آئی او کو سوشل میڈیا کے ذریعے پیغام پھیلانا چاہیے۔ مولانا محمود دریابادی نے دعوت کے ساتھ اصلاح کے کام پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ضروری ہیں، اور جمعہ خطبات میں ایس آئی او کو مکمل تعاون ملے گا۔مولانا الیاس خان فلاحی نے ایس آئی او کی اس مہم کے متعلق گول میز کانفرنس میں شریک علماء اکرام کا شُکریہ ادا کیا اور اختتامی خطاب پیش کیا۔شرکاء نے کہا کہ دنیا اندھیرے میں ہے، امت کو اللہ کے نور سے بھرنا چاہیے۔ یہ مہم نبی ﷺ کے مشن کو زندہ کرنے کا ذریعہ ہے اور امت کے مسائل کا حل ہے۔ علماء نے ایس آئی او کی ستائش کی اور ریاست بھر کے علماء سے مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی۔کانفرنس میں جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے امیر مولانا الیاس فلاحی، ایس آئی او جنوبی مہاراشٹر کے صدر سیماب خان، ممبئی جامعہ مسجد کے مفتی اشفاق قاضی، مولانا محمود دریابادی، مولانا برہان الدین قاسمی، مولانا شمیم فوزی، صحافی سرفراز آرزو اور دیگر اہل علم موجود تھے۔
محمد اویس صدیقی
سیکریٹری، ایس آئی او جنوبی مہاراشٹر

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے