किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملہ: بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور درندگی قرار

تہران:22؍جون:اسلامی جمہوریہ ایران نے ملک پر کی گئی امریکی بمباری کو "وحشیانہ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فردو، نطنز اور اصفہان کی جوہری تنصیبات پر حملوں کو ننگی جارحیت قرار دیا ہے۔ ایران نے کہا ہے کہ یہ حملہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلا کے معاہدے کی بھی کھلی پامالی ہے۔یہ بیان ایرانی ادارہ برائے جوہری توانائی کی جانب سے ان حملوں کے بعد جاری کیا گیا جو اتوار کے روز امریکہ کی طرف سے تین مرکزی جوہری مراکز کو نشانہ بنانے کے بعد سامنے آیا۔ ایران نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی چشم پوشی بلکہ اس کے ساتھ باقاعدہ ملی بھگت سے انجام پایا۔ایرانی ادارے نے اپنے بیان میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ نہ صرف خاموش تماشائی بنا رہا بلکہ ان حملوں کی مذمت کرنے سے بھی گریز کیا، حالانکہ یہ حملے قابض اسرائیل اور امریکہ نے مل کر کیے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ "یہ حقیقت نہایت افسوسناک ہے کہ عالمی ادارہ جو خود کو نگرانی اور قانون کی علمبرداری کا دعوے دار کہتا ہے وہ اس غیر قانونی کارروائی پر نہ صرف خاموش رہا بلکہ بعض سطحوں پر تعاون کا تاثر بھی دیا۔ایرانی جوہری ادارے نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس جنگل کے قانون پر مبنی طرز عمل کی شدید مذمت کرے اور ایران کے جائز حقوق کا دفاع کرے۔ ادارے نے اپنے عوام کو یقین دلایا کہ اس وحشیانہ حملے کے باوجود ایران اپنے قومی جوہری پروگرام کی ترقی سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔اتوار کی صبح امریکہ نے کھل کر قابض اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ میں شمولیت اختیار کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکی فضائیہ نے ایران کی تین اہم ترین جوہری تنصیباتفوردو، نطنز اور اصفہان پر کامیاب حملے کیے۔ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ "امریکی طیاروں نے مکمل بمباری کے بعد ایرانی فضائی حدود سے بحفاظت واپسی کی۔ انہوں نے امریکی فوجیوں کو "عظیم جنگجو قرار دیا اور فخر سے کہا کہ دنیا میں ایسی کارروائی کوئی اور طاقت انجام نہیں دے سکتی۔ایک اور بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ "فوردو اب ختم ہو چکا ہے، جس سے ایرانی جوہری تنصیبات کی مکمل تباہی کی طرف اشارہ تھا۔دوسری طرف ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس حملے کو اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "آج صبح کے واقعات کے سنگین نتائج ہوں گے اور اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کو اس مجرمانہ رویے پر سنجیدہ تشویش ہونی چاہیے۔ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک ہنگامی مراسلہ بھیجا ہے، جس میں امریکہ اور قابض اسرائیل کو اس غیر قانونی اور کھلی درندگی پر مبنی حملے کا مکمل ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ ایران نے اقوام متحدہ سے فوری ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کیا ہے تاکہ اس جارحیت کی روک تھام کی جا سکے۔واضح رہے کہ قابض اسرائیل نے 13 جون سے امریکہ کی پشت پناہی میں ایران پر مسلسل جارحانہ حملے شروع کر رکھے ہیں، جن میں نہ صرف جوہری تنصیبات بلکہ میزائل مراکز، عسکری کمانڈر اور ایٹمی سائنسدان بھی نشانہ بنائے جا رہے ہیں۔اس کے جواب میں ایران نے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے قابض اسرائیل کے اندر گہرائی تک حملے کیے، جس سے دونوں فریقین کے درمیان کشیدگی ایک براہ راست محاذ آرائی میں تبدیل ہو گئی ہے، حالانکہ کچھ سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے