कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایران کا خطے میں اقتصادی مراکز اور بینکوں کو ہدف بنانے کا اعلان

تہران:11؍مارچ:سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کی خاتم الانبیا مشترکہ کمانڈ کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ اپنی ناکام مہم کے بعد امریکی فوج اور اسرائیل نے ایران کے ایک بینک کو نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے مزید کہا، اس غیر قانونی اور غیر معمولی اقدام کے ذریعے دشمن ہمیں مجبور کر رہا ہے کہ ہم خطے میں امریکی اور اسرائیلی حکومتوں سے وابستہ اقتصادی مراکز اور بینکوں کو نشانہ بنائیں۔ترجمان نے خطے کے لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ بینکوں سے دور رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران بدھ 11 مارچ کے روز خطے میں امریکہ اور اسرائیل سے جڑے اقتصادی اور بینکاری مفادات کو اپنے حملوں کا ہدف بنائے گا۔اسی دوران ایرانی فوج سے وابستہ ایک میڈیا ادارے نے ملکی مسلح افواج کے ترجمان ابوالفضل شکارچی کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران ان حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کا بھی جواب دے گا، جو رہائشی علاقوں پر کیے گئے۔شکارچی نے امریکہ اور اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔خبروںکے مطابق ادھر صحافیوں نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات یروشلم میں فضائی حملے کے سائرن بجنے اور دور دھماکوں کی آوازیں سنیں۔دریں اثنا لبنان کے مشرقی علاقے کے ایک قصبے پر بدھ کے روز اسرائیلی فضائی حملے میں سات افراد ہلاک اور 18 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ بات لبنانی وزارت صحت نے بتائی۔ لبنان میں جنگ اپنے دسویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے