कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایران پر کسی بھی طرح کے حملوں میں شامل نہیں ہوں گے، متحدہ عرب امارات کے سفیر کا اعلان

دبئی:10؍مارچ:خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ اگرچہ اسے بالکل بلاوجہ نشانہ بنایا جا رہا ہے، تاہم یہ ریاست مشرق وسطی کی موجودہ جنگ میں ایران کے خلاف کسی بھی طرح کے حملوں میں شامل نہیں ہو گی۔سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اقوام متحدہ کے یورپی صدر دفاتر سے نو مارچ کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پیر کے روز اس امر کی مذمت کی کہ امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر فضائی حملوں کے ساتھ شروع ہونے والی جنگ میں تہران کی طرف سے کیے جانے والے جوابی حملوں میں یو اے ای کو بھی بالکل بلاوجہ نشانہ بنایا جا رہا ہے، تاہم یہ بات طے ہے کہ ابوظہبی خطے میں اس تازہ ترین جنگ میں ایران کے خلاف کیے جانے والے حملوں میں کسی بھی طرح شامل نہیں ہو گا۔جنیوا میں اقوام متحدہ کے لیے یو اے ای کے سفیر جمال المشرخ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ہمارا موقف پہلے بھی اس بارے میں بہت واضح تھا، اور ان حالات میں بھی جب صورت حال اپنی موجودہ پوزیشن کی طرف بڑھ رہی تھی، کہ متحدہ عرب امارات ایران کے خلاف اپنے ریاستی علاقے سے کیے جانے والے کسی بھی حملے میں شامل نہیں ہو گا اور یہ کہ ہم اس تنازعے میں کسی بھی طرح شامل نہیں ہونا چاہتے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے