कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی خطے کے تمام معاشی مراکز کو نشانہ بنانے کی دھمکی

تہران:4؍مارچ:پاسدارانِ انقلاب کے ایک اعلی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ اگر ایران کے اہم مراکز کو نشانہ بنایا گیا تو وہ خطے کے تمام معاشی مراکز پر ضرب لگائیں گے۔پاسدارانِ انقلاب نے قبل ازیں بھی خبردار کیا تھا کہ وہ امریکہ اور اسرائیل پر مزید شدید حملے کریں گے۔ ایرانی ٹیلی ویژن کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان علی محمد نائینی نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن مسلسل تعزیری حملوں کا انتظار کرے، امریکہ اور اسرائیل کے لیے جہنم کے دروازے لمحہ بہ لمحہ مزید کھلتے جائیں گے۔
اسرائیلی عزم کا اعادہ
یہ دھمکی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایران پر بھرپور قوت کے ساتھ حملے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور حزب اللہ کو بھی سخت جواب دینے کی وارننگ دی ہے۔وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز اور چیف آف آرمی اسٹاف ایال زامیر کے ہمراہ ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم ایران پر پوری قوت سے ضرب لگا رہے ہیں، ہمارے پائلٹ ایران اور تہران کے ساتھ ساتھ لبنان کی فضائی حدود میں بھی پرواز کر رہے ہیں۔
سترہ سو ایرانی اہداف پر حملے
دوسری جانب امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے بتایا ہے کہ واشنگٹن نے ایران میں 1700 سے زائد اہداف پر حملے کیے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہفتے کے روز سے شروع ہونے والے ان حملوں میں ایرانی بحریہ کے جہازوں، آبدوزوں، بحری جہاز شکن میزائلوں کے ٹھکانوں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ہفتے کی صبح سے اسرائیل اور امریکہ نے ایران کے خلاف جو فوجی آپریشن شروع کیا ہے اس میں سپریم لیڈر علی خامنہ ای سمیت متعدد اعلی حکام ہلاک ہو چکے ہیں۔ جواب میں تہران نے بھی اسرائیل اور خلیجی ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں کی جانب میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے