किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کلیان کی جانب سے منعقدہ بیاد مرحوم محمد حنیف تانکی صاحب بین المدارس اخلاقیات کوئز ( اِسلامی کوئز ) مقابلہ کامیابی سے ہمکنار

کلیان: 22 ستمبر( سید شوکت علی) بتاریخ 21 ستمبر 2024 بروز ہفتہ ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے زیر انصرام نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان بین المدارس اخلاقیات کوئز( اسلامی کوئز) بیاد مرحوم محمد تانکی صاحب کا انعقاد ادارے کے کمیونٹی ہال میں عمل میں آیا ۔ جس میں کلیان شہر کے علاوہ بھیونڈی ، ممبرا ، بدلاپور، وغیرہ دیگر مضافات کے اسکولوں کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اخلاقیات کوئز ( اسلامی کوئز) جونیئر گروپ ( جماعت پنجم تا ہفتم)، سینئر گروپ (ہشتم تا دہم) ، اور جونیئر کالج گروپ پر مبنی تھا ۔ یہ مقابلہ امت کے نونہالوں میں عصری علوم کے ساتھ اخلاقی اقدار و اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانے کی غرض سے منعقدہ کیا گیا ۔ مقابلہ میں ہر گروپ سے اول، دوم ، سوم، اور ترغیبی انعام مقام چہارم ، مقام پنجم حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے عہدیداران صدر محترم جناب محسین مرسنگے صاحب ، نائب صدر شغف فقیہ صاحب ، جنرل سیکریٹری محترم جناب ڈاکٹر فرقان مرمکر ، ادارے کے خازن محترم شعیب برڈی صاحب ، جوائنٹ سیکریٹری محترم جناب سعادت تانکی صاحب و محترم جناب سیف جونے صاحب سرگرم رکن انتظامی محترم اعجاز برڈی صاحب پرنسپل عبداللہ خان صاحب، اسسٹنٹ ہیڈ مسٹریس نزہت رضوی صاحبہ ،جونیئر کالج کی سپروائزر محترمہ نیلوفر رضوی صاحبہ ، بوائز سیکشن کی سپروائزر محترمہ زرینہ شاہ صاحبہ ،گرلز سیکشن کی سپروائزر محترمہ بتول انتولے صاحبہ کے ہاتھوں ٹرافی و سند سے نوازا گیا ۔ پرنسپل عبداللہ خان صاحب نے اپنے خطاب میں پروگرام کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی ۔ جنرل سیکریٹری محترم جناب فرقان مرمکر نے تمام حاضر طلباء وطالبات سے خطاب کرتے قرانی احکامات و تعلیمات پر عملی طورپر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی ۔ صدر محترم جناب محسین مرسنگے صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں عصری علوم کے حصول کے ساتھ ہی اخلاقی اقدار و اسلامی تعلیمات کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی ۔ دوران کوئز مقابلہ جونیئر گروپ جج کے فرائض جناب فرحان تانکی سر ، منیر خان سر ، نے انجام دیے ۔ شریک مقابلہ طلباء سے سوالات عالیہ ٹیچر نے پوچھے ۔ سنیر گروپ میں جج کے فرائض عزرا ٹیچر اور پروین ٹیچر نے انجام دیے ۔ اور طلباء سے سوالات نورالسحر ٹیچر نے پوچھے ۔ جونیئر کالج گروپ میں جج کے فرائض لیکچرار نورالدین شیخ سر نے انجام دیے ۔ اور شریکِ مقابلہ طلباء سے سوالات لیکچرار محترمہ فوزیہ صدیقی صاحبہ اور سید شوکت علی سر نے پوچھے ۔ نظامت کے فرائض حسب توقع حسن بخوبی اپنے منفرد اندازِ بیان سے جناب خالد انصاری سر نے انجام دیے ۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں محترم مولانا لقمان کنگلے صاحب ( چیرمین کوئز کمیٹی) کلچرل کمیٹی ہیڈ تنویر پٹیل سر ، محترم جناب عابد تانکی صاحب ( ہیڈ کلرک) نبیل سر، منظور احمدسر، عدنان فقیہ سر، وقار مومن سر ، کے علاوہ نان ٹیچنگ اسٹاف نے اپنا خصوصی تعاون پیش کیا ۔ پروگرام میں کلیان شہر کی معزیز شخصیات کے علاوہ اولیاء طلباء و دیگر مدارس کے اساتذہ اکرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے