कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اہلیان شاہ عنایت قلندر پربھنی کی جانب سے شاندار تہنیتی تقریب کا کامیاب انعقاد

پربھنی:2؍ستمبر ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) شہر پربھنی کے محلہ شاہ عنایت قلندر کے نوجوانوں کی جانب سے ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا تاکہ محلے کے ہونہار طلباء اور ان کے والدین کی عزت افزائی کی جا سکے۔ یہ خصوصی تقریب محمد عبدالمقیم صوفی کے دولت کدہ پر منعقد ہوئی جس میں کل پانچ طلباء کو ایم بی بی ایس میں داخلہ ملنے کی خوشی میں مبارکباد دی گئی۔ جن طلباء کو خصوصی طور پر اعزاز بخشا گیا ان میں اقبال جاوید انیس جاوید انصاری، عاطف عتیق انصاری، سید طاہر سید اطہر، احتشام عبدالحفیظ، اور ام خدیجہ سید رہبر شامل ہیں۔ ان تمام کو ان کے والدین کے ساتھ گلپوشی کی گئی اور ان کی محنت کا اعتراف کیا گیا۔ اس تقریب کا بنیادی مقصد محلہ کے ہونہار طلباء کی حوصلہ افزائی اور انہیں معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا تھا۔تقریب کے دوران، محمد عبدالعلیم صوفی کی جانب سے طلباء کو ایپران اور دیگر تحائف بھی پیش کیے گئے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ اس تقریب میں دیگر معزز شخصیات کو بھی ان کی کامیابیوں پر اعزازات سے نوازا گیا۔ جناب سید اقبال سر کو ان کے صدر مدرس منتخب ہونے پر گلپوشی کی گئی۔ اسی طرح، محمد انس محمد عبدالمقیم صوفی کو بھی اعزاز بخشا گیا۔ محمد دانیال مزمل محمد عبدالعلیم صوفی کی TAIT امتحان میں کامیابی حاصل کرنے پر ان کی گلپوشی کی گئی اور محمد اذہان جنید محمد عبدالعلیم صوفی کو بھی ان کی کامیابی پر نوازا گیا۔اس باوقار تقریب کا آغاز سفیان عبدالحی کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس کے بعد نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت محترم الحاج محمد یونس انصاری صاحب نے کی، جبکہ محمد عبدالباسط صاحب مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔پروگرام کے روح رواں ایس ایم نبیل صاحب نے پروگرام کے مقاصد بیان کرتے ہوئے طلباء کو یاد دلایا کہ وہ ہمیشہ اپنے والدین کی قربانیوں کو یاد رکھیں۔ اس تقریب کی نظامت کے فرائض محمد عبدالعلیم صوفی نے اپنے منفرد انداز میں انجام دیے۔ اس کامیاب تقریب کا سہرا ایس ایم عدیل، انور خان، حامد برو، ایڈوکیٹ مزمل، سید یاسین، آصف کچھی، سید مظہر اور محلے کے تمام نوجوانوں کی انتھک محنت اور کوششوں کو جاتا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے