कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اگر حکومت بنتی ہے تو سی بی آئی-ای ڈی کیس واپس لئے جائیں گے: کھڑگے

پٹنہ: 11 مئی۔کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے پٹنہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف سیاسی مسائل پر کھل کر اپنی رائے ظاہر کی۔ اس دوران گرینڈ الائنس میں شامل تمام جماعتوں کے رہنما موجود تھے۔ وزیر اعظم انڈیا اتحاد کے چہرے کے بارے میں سوال کے جواب میں کھڑگے نے کہا کہ وزیر اعظم کے چہرے کو لے کر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اتحاد کے لوگ بیٹھ کر بحث کریں گے اور جس کے نام کا فیصلہ کیا جائے گا، وہ انڈیا اتحاد سے ملک کا وزیراعظم بن جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی ہم نے کامیابی سے اتحاد حکومت چلائی ہے اور بہت سی اچھی اسکیمیں بھی لائے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک میں مخلوط حکومت بنتی ہے تو سی بی آئی اور ای ڈی کے ذریعے درج مقدمات واپس لے لئے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو مقدمات درج ہوئے ہیں وہ قانون کے مطابق آگے بڑھیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی پر جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں جھوٹ بولنے کا حق ہے اور وہ بولتے رہتے ہیں۔ وہ بے روزگاری اور مہنگائی اور کئے گئے وعدوں کے بارے میں کچھ نہیں کہہ رہے، وہ صرف مذہب اور ہندو مسلم کی بات کر رہے ہیں۔ عوام ان کی تقسیم کی پالیسی کو سمجھ چکی ہے۔ عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان اور ناراض ہیں۔ کانگریس قائدین سیم پترودا اور منی شنکر ایر کے بیانات کی وضاحت کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ سیم پترودا نے خود استعفیٰ دیا اور کانگریس نے اسے قبول کرلیا، جس کے بعد معاملہ ختم ہوگیا۔ منی شنکر ایئر کے بیان پر انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا کام پرانے بیانات کو ہوا دینا ہے۔ وہ تمام بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کرتی رہتی ہے۔ کھڑگے نے پانچ کلو مفت اناج دینے پر نشانہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 35 کلو اناج دیتے تھے، لیکن کبھی اس کی تشہیر نہیں کی۔ بی جے پی اس کے ذریعے انتخابی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے