कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اکھل بھارتی اردو شکشک سنگھ کے بانی ساجد نثار احمد کی وزیر تعلیم سے ملاقات و تفصیلی گفتگو

پربھنی:6 مارچ ( نامہ نگار محمد سرور شریف )آج 6 مارچ 2024 کو اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 نے ممبئی میں ریاستی وزیر تعلیم عزت مآب دیپک کیسرکر سے ملاقات کرتے ہومختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی ساجد نثار احمد ، ڈسٹرکٹ ناسک سیکنڈری ڈسٹرکٹ آرگنائزر محمد فیض اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔
پہلی سے 12ویں تک کے اردو میڈیم اسکولوں میں اردو یا سیمی انگریزی کے اسکولوں میں، ایسے دیگر میڈیم کے امیدوار جنہوں نے اردو زبان نہیں پڑھی ہے، جن کی غیر قانونی تقرری کی گئی ہیں وہ طلباء کو مادری زبان اردو کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں دیگر مضامین بھی نہیں پڑھا سکیں گے۔ان تمام غیر قانونی تقرری کو منسوخ کرتے ہوے پورٹل اور سلیکشن لسٹ کو دوبارہ درست کیا جائے ۔
اساتذہ کی بھرتی میں اردو میڈیم میں پسماندہ طبقات ،ریزور اسامیوں کے لیے امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے حکومتی فیصلے کے مطابق تمام اسامیاں اوپن کیٹیگری میں تبدیل کر کےان اسامیوں کو فوری طور پر پر کیا جائے ۔
اردو میڈیم اوپن کیٹیگری کے اگلے راؤنڈ میں پسماندہ طبقات کے وہ امیدوار جو TET/CTET امتحان میں 55 فیصدی نمبروں کے ساتھ اہل قرار پائے ہیں ان تمام اہل امیدواروں کو اوپن کیٹیگری راؤنڈ میں موقع دیا جائے ۔
ایک نومبر 2005 سے سرکاری ملازمین کو پرانی پینشن اسکیم نافذ کی گئی ہے جس کے جی آر میں درستگی کی جائے اور یہ جی آر ایسے تمام اساتذہ کو بھی لاگو ہے ہدایت متعلقہ افسران کو دی جاے۔
مفت یونیفارم اسکیم کے تحت ریاست کی تمام میڈیم لڑکیوں کو مکمل فراک، پوری شلوار اور لڑکوں کو فل شرٹ، فل پینٹ فراہم کیا جائے ۔
ریاست میں اساتذہ و غیر تدریسی عملے کے لیے یقینی پیشرفت (10:20:30) اسکیم نافذ کیا جائے ،
ریاست میں اساتذہ کے تبادلے ضلع کے اندر کے تبادلے شروع کیے جائیں۔ نیز
اساتذہ کی بھرتی الیکشن سے قبل مکمل کر دی جائے ۔
دیگر مطالبات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔اس موقع پر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی ساجد نثار احمد نے تحریری محضر نامہ پیش کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے