किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اکھل بھارتیہ اُردو شکشک سنگھ جلگاؤں ضلع ہائی اسکول مجلس عاملہ کی تشکیل

جلگاؤں :15؍مئی( بذریعہ نامہ نگار محمد سرور شریف پربھنی): اردو اساتذہ ، طلباء و اسکولوں کے لیے ہندوستان بھر میں متحرک تنظیم اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی جلگاؤں ضلع ہائی اسکول مجلس عاملہ کی تشکیل عمل میں لائی گی ہے۔ اس ضمن میں 13 مئی بروز منگل کو اینگلو اردو ہائی اسکول جلگاؤں میں تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد کی صدارت میں تعلیمی سیمنار کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ جس میں اغراض ومقاصد ضلع صدر پرائمری جلگاؤں محسن خان نے پیش کیے ، ناسک ڈویژن کارگذار صدر طیب ابراہیم شیخ ، ڈویژن نائب صدر ظہیر احمد ظہر، ڈویژن رابطہ شاہد فرحان ، صلاح کار شیخ عمران آصف ، ضلع صدر محسن خان کی کاوشوں سے منعقد میٹنگ میں ، ضلع جلگاؤں ہائی اسکول کے ضلع صدر شیخ ذاکر بشیر ، اقرا شائین اردو ہائی اسکول ۔جلگاؤں کو منعقد کیا گیا۔مشتاق احمد عبد المناف نیشنل اردو گرلز ہائی اسکول ایرنڈول کو جنرل سکریٹری نیز ،مشتاق علی محبت علی ،اینگلو اردو ہائی اسکول دھرن گاؤں کو کارگذار صدر منعقد کیا گیا ۔میٹنگ میں محسن شاہ عقیل شاہ اینگلواردو اسکول دھرن گاؤں ، نائب صدر،شیخ اظہر الدین شہاب الدین اینگلو اردو ہائی اسکول ایرانڈول، نائب صدر، نیز ارشد خان حمید خان ڈاکٹر ذاکر حسین اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج یاول خزانچی ، منتخب کیے گئے ۔میٹنگ میں التمش خان حنیف خان الحرا اردو ہائی اسکول بھساول، جوائنٹ سیکرٹری ،ڈاکٹر انیس الدین علاؤ الدین شیخ اقرا اردو ہائی اسکول سالار نگر جلگاؤں ، رابطہ کار ،شریف خان ایوب خان اینگلو اردو ہائی اسکول جلگاؤں نشرواشاعت کا شعبہ دیا گیا ۔مزیر شیخ تسلیم شیخ رزاق نیشنل اردو ہائی اسکول ایرنڈول، شکشک نیتا، نیز ضیاء النساء غلام دستگیر،اقراء پبلیک ہائی اسکول مہاڈی جلگاؤں خاتون نمائندہ ،ممتاز عطا اللہ خان،اقرا شاہین اردو ہائی اسکول جلگاؤں، خاتون نمائندہ ،محمد وسیم محمد جمیل،واۓ ایم خان اردو ہائی اسکول بھڑگاؤں رابطہ کار ،ساجد خان رفیق خان،ملت ہائی اسکول جلگاؤں رابطہ کار ، منتخب کیے گئے ہیں’، تمام نو منتخبہ عہدیداران کو تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد و مہمانان کے ہاتھوں منتخبی کا لیٹر دیا گیا۔ میٹنگ میں ڈویژن کے نو منتخبہ اراکین ، نو منتخبہ ہیڈ ماسٹر ، نو منتخبہ کیندر پرمکھ ، نو منتخبہ پت پیڑی رکن سلیم شیخ ، نو منتخبہ پت پیڑی رکن مشتاق علی کا استقبال کیا گیا۔ بطور مہمانانِ خصوصی اشفاق خان نیشنل صدر،رضوان چمن شیخ صدر مہاراشٹر،شیخ الیاس اصغر نائب صدر مہاراشٹر،ڈاکٹر نور الاہی شاہ ناسک ڈویژن صدر ،عبدالکریم سالار صاحب صدر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں،اعجاز احمد عبدالغفار ملک صاحب صدر، انجمن تعلیم المسلمین جلگاؤں ،فاروق شیخ صاحب صدر، منیار برادری جلگاؤں، مرزا رضوان ضلع صدر ناسک، حاجی شہزاد علی سید ریاستی صدر مدھیہ پردیش پرائمری و دیگر مہمانان حاضر تھے۔ پروگرام میں تلاوت قران مشتاق علی ، ، نعت اظہر الدین شیخ ، نظامت ظہیر احمد ظہیر نے کی ، رسم شکریہ عمران آصف نے پیش کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے