कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی وزیر تعلیم سے نمائندگی

(بذریعہ محمد سرور شریف ضلع نامہ نگار پربھنی )
`فوراً ریاستی ایجوکیشن محکمہ کے آفیسران کی میٹنگ لیکر تمام آفیسران کو ریاست بھر کے اساتذہ کے مختلف مسائل حل کرنے کے احکامات دئیے جائیں گے ،وزیر تعلیم دادا جی بھوسے صاحب کا اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کو یقین دہانی کرائی۔ 29 دسمبر2024 بروز اتوار کو اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی ساجد نثار احمد کی قیادت میں ایک وفد نے وزیر تعلیم داداجی بھوسے صاحب سے ملاقات کی جس میں،اردو شکشک سنگھ کےمادھیمک ضلع نائب صدر الطاف جمہور ، ریاستی نائب صدر الطاف احمد، مادھیمک ضلع رابطہ کار محمد فیض، ضلعی کارگزار صدر نان ٹیچنگ انصاری عقیل احمد ، مالیگاؤں کارپوریشن صدر ساجد حمید ، اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ مالیگاؤں پینشنر صدر قریشی غلام حیدر، مالیگاؤں رابطہ کار پرائیویٹ پرائمری نور محمد سر، الطاف انجینئر و دیگر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے اراکین موجود تھے۔ اس موقع پر ریاستی وزیر تعلیم دادا جی بھوسے صاحب نے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی ساجد نثار احمد و تمام اراکین وفد کو کو یقین دلایا کہ فوراً ریاستی ایجوکیشن محکمہ کے آفیسران کی میٹنگ لیکر تمام افسران کو ریاست بھر کےاساتذہ کے مختلف مسائل حل کرنے کے احکامات دئیے جائیں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے