कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی تاریخی ریاستی میٹنگ منعقد

ہائی اسکول ریاستی مجلس تشکیل ،26 اساتذہ مثالی معلم

اورنگ آباد:30؍مارچ ( نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی) اورنگ آباد کے مولانا عبدالکلام آزاد ریسرچ سینٹر میں متحرک تنظیم اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی تاریخی ریاستی میٹنگ منعقد کی گئی ،26 ضلع کے ضلع صدور و ریاستی اراکین کی شرکت اور مثالی معلم اعزازات کی تقسیم کی گئی۔میٹنگ کی صدارت تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد نے کی۔میٹنگ میں ریاست مہاراشٹر سیکنڈری مجلس عاملہ تشکیل دی گئی جس میں بطور صدر عرفان اخلاق احمد انصاری نیشنل ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج ایچل کرنجی کا انتخاب عمل میں آیا ،بطور کارگذار صدر شوکت ابراہیم سری نگری اردو ہائی سکول اور جونیئر کالج گوہاگر رتناگری منتخب ہوئے ،جنرل سکریٹری کا عہدہ ساجد نثار احمد سنبھالے گیں جبکہ، رکن الدین لطیف الزماں،مولانا ازاد اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج ہنگولی بطورِ جوائنٹ سیکرٹری،ڈاکٹر معین الدین قمرالدین منیار، جوائنٹ سیکرٹری،ڈاکٹر نور الہی امیر شاہ ،واے ای ڈبلیو ایس نیشنل ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج ناسک کو ریاستی نائب صدر،انصاری محمد زبیر محمد صابر نیشنل ہائی اسکول تڑودا نندوربار ریاستی نائب صدر،نیز مدثر احمد بشیر احمد انصاری، پیر محمد ہائی اسکول مہکر بلڈانہ کو بطور خازن دار منتخب کیا گیا ۔ تنویر احمد عین الدین، ندا اردو ہائی اسکول عمر نگر امراوتی ،ریاستی رابطہ کار،رحیم خان یوسف خان نیشنل اردو اسکول اینڈ جونیئر کالج ساکری دھولیہ ریاستی ممبر،نوید احمد عبدالوحید، قریشیہ ہائی اسکول نانڈیڑ ریاستی ممبر،لائیق شیخ اسماعیل کھاٹک شیر پور ریاستی ممبر،خان محمد ذاکر حسین غلام دستگیر، نور الاسلام اردو ہائی اسکول جونیئر کالج گونڈی ممبئی ریاستی رابطہ کار ،ڈاکٹر انیس الدین علاؤ الدین شیخ را اردو ہائی سکول اینڈ جونیئر کالج جلگاؤں ریاستی ممبر،مبین کمال الدین بامنے ،نیشنل ہائی اسکول ہرنے تعلقہ داپولی ضلع رپناگری ریاستی نائب صدر عہدے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔تمام نو منتخبہ ہائی اسکول ریاستی مجلس عاملہ کے اراکین کو تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد کے ہاتھوں تین سالوں کے لیے منتخبی کا لیٹر دیا گیا ۔ میٹنگ میں 26 ضلع کے اساتذہ کو مثالی معلم اعزازات سے نوازا گیا جسمیں دیشمکھ شگف زرین خلیل، اے ایم سی ایچ ایس سلک ملز کالونی اسکول اورنگ آباد،رضوان احمد مرزا عبدالغنی،مدر امنہ اردو پرائمری سکول مالیگاؤں ،شیخ چند شیخ عثمان ،ایس ایس ہائی اسکول اور جونیئر کالج موربہ ضلع رائے گڑھ، شوکت ابراہیم مہاٹے،شرنگاری اُردو ہائی اسکول اور جونیئر کالج تعلقہ گوہاگر ضلع رتناگیری،جمال الدین یوسف بندرکر (جمال یوسفی) مہاراشٹر ہائی اسکول اور اے ای کالسیکر جونیئر کالج چپلون ضلع رتناگیری،شیخ توفیق شیخ یونس، محمدیہ بوائز اردو ہائی اسکول اور جونیئر کالج آف سائنس دھولیہ ،ڈاکٹر نور الٰہی امیر شاہ،وائس پرنسپل،YEWS نیشنل اسکول جونیئر کالج ناسک،شیخ ندیم شیخ یونس، ضلع پرشد اُردو پرائمری اسکول چنچمبہ، تعلقہ رسورڈ ضلع واشم، قاضی نوید انجم محمد سلیم ،نیشنل گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج نندربار، شیخ ذاکر بشیر،اقراء شاہین اُردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج مہرون جلگاؤں،شیخ اشفاق افسر،پی سی ایم سی اُردو مادھیمک ودیالیہ روپی نگر، نگڑی، ضلع پونے،محمد عقیل محمد غیاث ،مریم جونیئر کالج آف آرٹس امراوتی ضلع امراوتی، سید عمران رفیع الدین،پیر محمد اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج مہکر ضلع بلڈھانہ ،عمیر محمد خان صابر اللہ خان، انجمن ہائی اسکول اور جونیئر کالج کھام گاؤں بلڈانہ،عبدالریاض عبدالکریم، تعمیر ملت اُردو ہائی اسکول اکوٹ فائل آکولہ، امان اللہ رحمت اللہ مجاور سینٹرل اردو ہائی اسکول، ساونت واڑی ضلع سندھو درگ، رکن الدین لطیف الزماں،مولانا آزاد اُردو ہائی ہنگولی،حسیب المحسن محمد شعیب سکھ،محمدیہ اینگل اردو اسکول جونیئر کالج سانگلی،صدیق احمد منظور احمد،طاہرہ اردو پرائمری اسکول،گیورئی بیڑ،انصاری عقیل احمد محمد سلیم،الفلاح اردو اسکول مالیگاؤں ،قریشی سلیم خان یوسف خان مولانا آزاد ماڈل پرائمری اسکول مالیگاؤں ،فیض احمد محمد خلیل شیخ عثمان ہائی اسکول مالیگاؤں ،رضوان احمد مرزا عبدالغنی، و دیگر اساتذہ کرام کو مثالی اساتذہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ میٹنگ میں ضلع صدور کے علاوہ ریاستی رابطہ کار محمد ضیاء الحق،ریاستی نائب صدر محمد سمیع مومن ،ریاستی نائب صدر تجمل معیز،ریاستی رابطہ کار عابد خان ، ریاستی رکن کمیٹی فیصل پٹیل،جمال الدین بندرکر، ضلع صدر پربھنی سرور شریف ودیگر اراکین موجود تھے۔ نظامت کے فرائض قاضی نوید نندوربار ، نعت محمد سرور شریف ،حمد ندیم راہی نے پیش کی۔میٹنگ میں ہر ضلع سے تنظیم کے ضلع صدر ،سکریٹری، نائب صدر، کار گزار صدر، جوائنٹ سیکرٹری، رابطہ کار، صلاح کار و دیگر اراکین بڑی تعداد میں شامل تھیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے