कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ ناسک ڈویژن مجلس عاملہ کی تشکیل!

ڈاکٹر نور الٰہی صدر، لیاقت شیدا سکریٹری منتخب

پربھنی:28؍اپریل (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی) پورے ہندوستان بھر میں اردو میڈیم طلباء ، اساتذہ و اسکولوں کے مختلف مسائل کے لیے سرگرم تنظیم ، اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 کی ناسک ڈویژن مجلس عاملہ تشکیل نو کے تعلق سے اہم میٹنگ 27 اپریل 2025 کو ساوتری دالن شیر پور میں منعقد کی گی تھی ، جس کی صدارت تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی ریاستی نائب صدر شیخ الیاس ممبئی ، ریاستی رابطہ کار کھاٹک لئیق ، ضلع صدر دھولیہ توصیف شیخ، ضلع صدر ناسک پرائمری، مرزا رضوان ، ضلع صدر جلگاؤں محسن خان، ضلع صدر نندوربار نوید قاضی، انصاری عقیل ضلع کارگذار صدر نان ٹیچنگ حاضر تھے۔ میٹنگ میں حاضرین کی رائے و اتفاق سے بطور ناسک ڈویژن صدر،ڈاکٹر نور الہی امیر شاہ ،وائس پرنسپل YEWS نیشنل ہائی اسکول بوائز اینڈ جونئر کالج ناسک،بطور جنرل سکریٹری ،لیاقت شیدا محمد حسین شیدا ، سیکریٹری ،شیدا ہائی اسکول مالـیـگـاؤں، منتخب ہوئے ہیں۔ بطورِ ڈویژن کارگذار صدر ،محمد الیاس عبدالصمد، ،اسسٹنٹ ٹیچر سوئس اردو ہائی اسکول دھولیہ ، کارگذار صدر طیب ابراہیم شیخ، کارگز صدراینگلو اردو ہائی اسکول جلگاوں کا انتخاب عمل میں آیا۔نیز ناسک ڈویژن نائب صدر،پٹھان عابد یوسف خان، نائب صدر ہیڈ ماسٹر LVH اردو ہائی اسکول رمضان پورا مالـیـگـاؤں،راشد اختر عبدالعزیز، نائب صدر، ہیڈ ماسٹر LVH اردو ہائی اسکول مالدہ شیوار مالـیـگـاؤں،شیخ ریاض احمد عبدالرفیق، نائب صدر، ہیڈ ماسٹر اردو ہائی اسکول بادشاہ نگر نندور بار ،شیخ ظہیر شیخ صلاح الدین، نائب صدر اسسٹنٹ ٹیچر YM KHAN اردو ہائی اسکول اینڈ نیشنل اردو جونئر کالج بھڑگاوں کی منتخبی کی گئی ۔اسی طرح سے بطور جوائنٹ سیکرٹری قاضی وسیم احمد رحیم الدین ،پروفیسر اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونئر کالج نندور بار، جوائنٹ سیکریٹری قریشی سلیم خان یوسف خان، اسسٹنٹ ٹیچر مولانا آزاد ماڈل پرائمری اسکول مالـیـگـاؤں، جوائنٹ سیکریٹری خان سلیم لال خان، ہیڈ ماسٹر تہذیب ہائی اسکول چالیس گاؤں کا انتخاب ہوا۔ نیز ڈویژن رابطہ کار انصاری زید حسین شکیل احمد، اسسٹنٹ ٹیچر سوئس اردو ہائی اسکول دھولیہ نیز بطورِ میڈیا چیف قریشی عتیق محمد حسن، حضرت بی بی فاطمہ گرلس ہائی اسکول مالـیـگـاؤں کا انتخاب عمل میں آیا۔ نیز بطورِ ممبر شیخ اعجاز احمد عبدالصمد ، ممبر اسسٹنٹ ٹیچر بی کے شیخ اردو ہائی اسکول دھولیہ، ممبر شیخ مختار ، ممبر اسسٹنٹ ٹیچر اینگلو اردو ہائی اسکول دھولیہ کا انتخاب عمل میں آیا، رابطہ کار شاہد فرحان شیخ اسحاق نیشنل ہائی اسکول چالیس گاؤں،شیخ عمران آصف محمد ارشد، صلاح کار (YM KHAN اردو ہائی اسکول اینڈ نیشنل اردو جونئر کالج بھڑگاوں جلگاوں کی منتخبی عمل میں آئی، خطبۂ صدارت میں ساجد نثار احمد نے تنظیم کی کارکردگی و مستقبل کے عزائم تفصیل وار بیان کیا ، ڈویژن مجلس عاملہ کے نام کا اعلان کیا نیز منتخبی کا لیٹر دیا۔ رسم شکریہ کھاٹک لئیق سر نے پیش کیا۔میٹنگ میں شیخ توفیق شیخ یونس، آصف اقبال زاہد حسین ،زاہد منیر احمد،زید ذاکر شیخ، شاہد لطیف فضل الرحمان، ذوالفقار احمد،محمد عرفان، محسن خان عزیز خان ضلع صدر محمد اقبال محمد تقی ،شاہ تنویر عالم اسماعیل،نیز قاضی نوید سلیم صدر، ضلع نندوربار،منصوری رضوان سکریٹری، ضلع نندوربار،شیخ اظہر سعید، کارگزار صدر، ضلع نندوربار،قریشی صابر، نائب صدر، ضلع نندوربارپٹھان رضوان مختار خزانچی (کوشہ ادھیکش)، ضلع نندوربار،شیخ ریاض رفیق، نائب صدر،نیز ضلع ناسک ، دھولیہ ، جلگاؤں ،نندوربار سے اراکین اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے