कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ ضلع واشم ،شاخ پرائمری مجلس عاملہ کی تشکیل ، نیز ہائی اسکول مجلسِ عاملہ کی تشکیل نو

حسین دیشمکھ پرائمری ضلع صدر، معین رضا سر ہائی اسکول ضلع صدر منتخب ، ندیم راہی امراوتی ڈیویژن صدر منتخب

واشم:4 اگست ( بذریعہ نامہ نگار محمد سرور شریف پربھنی): 03 اگست 2024 بروز سنیچر ‘،دادا دیوان اُردو پرائمری و ہائی اسکول واشم میں قومی سطحی تنظیم اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی ضلع واشم پرائمری مجلس عاملہ تشکیل اور ہائی اسکول کی تشکیل نو ضمن میں تنظیم کے بانی و قومی جنرل سکریٹری ساجد نثار احمد کی صدارت میں میٹنگ منعقد کی گئی تھی،میٹنگ میں حمد، ذاکر سر ،نعت رسول صلی اللہ علیہ و سلم ندیم راہی سلطانپوری نے پیش کی۔ میٹنگ کے اغراض و مقاصد حسین دیشمکھ سر نے پیش کیے اس مجلس عاملہ میں شرکت فرما خانگی ضلع نائب صدر واشم مختار سر رسوڑ نے تنظیم کی بقاء و اردو زبان کو فروغ دینے کے تعلق سے اپنی بات پیش کی ، اسی طرح نظامت فرما رہے تھے ندیم راہی سر، استقبالیہ تقریب اور اظہار خیال حسین دیشمکھ سر نے پیش کیے آج کے اس مجلس عاملہ میں.اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی و جنرل سیکرٹری محترم ساجد نثار احمد صاحب نے یہ اعلان کیا کہ ‘ندیم راہی سراب امراؤتی وبھاگ کے نئے منتخب صدرِ ہوں گے ، محترم ساجد نثار احمد صاحب کے ہاتھوں سے ندیم راہی کو امراؤتی وبھاگ کا عہدہ دے کر منتخب کیا گیا ،اسی کے ساتھ ساتھ ضلع پریشد اردو پرائمری واشم کے صدرِ محترم حسین دیشمکھ کا تقرر کیا گیا ساتھ ہی ساتھ خانگی ہائی کے صدرمعین رضا سر کا تقرر کیا گیا -محترم یاسین دیشمکھ سرچنچامبہ بھر ضلع سکریٹری ،محترم محمد افروز محمد فاروق سر ضلع سنگھٹک منتخب کیا گیا ۔پرائمری مجلس عاملہ کے اراکین کو بھی محترم ساجد نثار احمد صاحب کے ہاتھوں سے عہدہ دیا گیا ، محترم رئیس پٹھان صاحب ،ضلع نائب صدر، محترم کلیم خان صاحب ضلع سیکرٹری، محترم سید رضوان صاحب کار گزار صدر، محترم مظفر خان صاحب، ضلع کار گزار صدرِ محترم ذاکر صاحب، ضلع نیتا، محترم شیخ محبوب شیخ بنو صاحب، ضلع نائب سیکرٹری، محترم شیخ آصف صاحب، سلاکار محترم شیخ بلال شیخ اشرف ضلع سنھگٹک تمام عہدے تقسیم کیے جانے کے بعد اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی و جنرل سیکرٹری محترم ساجد نثار احمد صاحب نے امراؤتی وبھاگ کے نئے منتخب کیے گئے صدرِ محترم ندیم راہی صاحب کو اور خانگی ضلع صدرِ محترم معین رضا صاحب اور ضلع پریشد پرائمری کے ضلع صدرِ محترم حسین دیشمکھ صاحب کو دلی مبارک باد پیش کی اور اللہ رب العزت سے دعا کی یہ تنظیم کا ہر ایک عمل اللہ کی رضا مندی کے لیے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے