किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اکولہ ضلع ماحولیاتی تحفظ کمیٹی کی جانب سے صفہ انگلش اسکول میں شجرکاری

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :برسات کے موسم میں حکومت کی خصوصی ہدایات رہتی ہے کہ شجر کاری ذیادہ سے ذیادہ کی جائے، اسی بات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اکولہ ضلع ماحولیاتی تحفّظ کمیٹی کی جانب سےاکولہ شہرکی اکوٹ روڈ پر واقع صفہ انگلش اسکول میں شجر کاری مہم کے ذریعے کئی پودے لگائے گئے ۔اکولہ ضلع ماحولیاتی تحفّظ کمیٹی کےذمہ داران پرکاش ا ندھارے،راجیش کھمکر،اجے بانڈی، شری کرشنا تائڑے اور ایم اے اسحق کی رہنمائی میں شجرکاری کی گئی۔اس تقریب میں صفہ انگلش اسکول کے صدر محمد فاضل عبدالرزاق،پرنسپل عبدالصابر،صدر مدرس ایّوب خان، محمد افضل غازی،امین اللہ خان،صفیان الدین فلاحی، ماحولیاتی تحفّظ کمیٹی کےچیئرمین محسن خان،سکریٹری نہش کمار بوروڈ، رابطہ کار وسیم احمد خان ،نشر و اشاعت سکریٹری عامر شیخ،رکن محمد وسیم الدین،اجے پاٹل،منوج واڈکر،پرشانت اکوت،دلیپ ٹھاکرے،شیخ عنایت اللہ،پردیپ پوار ، محمد اشفاق، محمد فاروق احمد،خان محمداخترالامین،محمد اطہر پرویز،ڈاکٹر پیوش بھیسے پاٹل،ڈاکٹر محسن ابراہیم خان،ڈاکٹر ایم اے خطیب،ڈاکٹر ذاکر نعمانی،ساجد خان خالق خان ،اکولہ پولس ڈپارٹمنٹ کے گوپال مکندے ،ہمّت دولت دندی نے اس شجر کاری مہم میں حصّہ لیا۔ اس موقع پر پرکاش اندھارے سر نےدرختوں کی اہمیت اورنگہداشت کے بارے میں تفصیلی رہنمائی فرمائی شجر کاری مہم تقریب کی نظامت کے فرائض وسیم احمد خان نے کیااور شیخ فاروق سر کےرسم شکریہ پر یہ شجر کاری مہم اختتام پذیر ہوئی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے