कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اکولہ، ہیڈ ماسٹر مظہر اللہ خان کے ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

ملکاپور: 2/ فروری ( محمد احسان سر ) سردار خان اردو ہاںٔی اسکول ، سنجے نگر ،اکولہ کے ہیڈ ماسٹر مظہر اللہ خان سر اپنی 33 سالہ ملازمت کی مقررہ مدت مکمل کرکے 31 جنوری 2026 کو ہیڈ ماسٹر شپ کے فرائض بحسن خوبی انجام دے کر سبکدوش ہوئے. اس ضمن میں آپ کے ریٹائرمنٹ پر آپ کے اعزاز و استقبال میں 31 جنوری 2026 کو ایک عظیم الشان پر وقار الوداعیہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آپ کی تدریسی سفر و تعلیمی ترقی و صدرِ مدرس کے فرائض انتہائی قابل تحسین و دیگر اصلاحی، اخلاقیات و سماجی اقدار کو فروغ، تعلیمی معیار ، اساتذہ کی رہنمائی اقدامات کی سراہنا و خدمات کا اعتراف کیا گیا اور آپ کو شال، گلدستے، پھول وہار اور قیمتی تحائف پیش کیٔے گیٔے اور مثالی والہانہ استقبال کیا گیا. اس موقع پر اسکول اسٹاف ،طلبہ کے جانب سے بھی تحائف نذرانہ محبت پیش کیٔے گیٔے. موجود حاضرین نے اشکبار وآبدیدہ کردینے اور دل کو چھو دینے والی تقاریر پیش کی جس نے موجود تمام حاضرین کے دل کو موہ لیا. مقررین حضرات نے آپ کی خدمات و فرائض و کام ساتھ ہی ڈیوٹی کے تیٔںں لگن و محنت اور آپ کی خوش مزاجی، ملنساری ، حسن اخلاق، نظم و ضبط پر اپنے خیالات کا اظہار کیا. اس موقع پر اسکول ہذا کے ٹیچرز حضرات و دیگر موجود تھے پروگرام میں طلبہ و دیگر افراد بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اساتذہ و دیگر اسٹاف ممبران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا. استقبالیہ اعزازی شخصیت مظہر اللہ خان سر نے بھی اپنے خیالات و تاثرات پیش کیے اور معذرت کرتے ہوئے تمام کا شکریہ ادا کیا. اس طرح الوداعیہ تقریب کی کاروائی پر امن و بحسن خوبی مکمل ہوئی مظہر اللہ خان سر نے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا. پروگرام کا اختتام آنکھیں نم کردینے والی فضاؤں میں ہوا. آپ کے خوشگوار اور شاندار ریٹائرمنٹ اور کیریٔر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوںٔے آپ کے دوست احباب عزیز و اقارب اور رشتہ داروں نے انھیں مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کے ساتھ دعاؤں سے نوازا.

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے